متحدہ عرب امارات

آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2022 : پاکستان بمقابلہ بھارت میچ کے ٹکٹ گھنٹوں میں فروخت ہوگئے

خلیج اردو
دبئی : پاکستان اور بھارت کے آنے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2022 کے میچ کے ٹکٹ فروخت ہوگئے ۔ دونوں ممالک کے درمیان تئیس اکتوبر کو آسٹریلیا کے میلبرون میں میچ کھیلا جائے گا۔

ٹکٹوں کی فروخت صبح پانچ بجے شروع ہوئی اور صبح دس بجے آئی سی سی نے ٹویٹ میں بتایا کہ ٹکٹوں کی فروخت مکمل ہو گئی ہے۔

آسٹریلیا کے روزنامی سڈنی مارننگ نے بتایا ہے کہ ساٹھ ہزار ٹکٹ فروخت ہوئے ہیں۔

آئی سی سی کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ آئی سی سی آفیشل ہاسپٹلٹی اور آئی سی سی ٹریول اینڈ ٹوورز پروگرامز کیلئے اب بھی ٹکٹ دستیاب ہوں گے۔

آئی سی سی نے کہا ہے کہ متبادل کے طور پر آپ ویٹنگ لسٹ کیلئے انتظار کر سکتے ہیں۔

پچھلے سال جب دونوں روایتی حریف اکتوبر میں دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوئے تو پاکستان نے تاریخ کا تسلسل توڑتے ہوئے بھارت کو دس وکٹوں سے شکست دی تھی۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button