متحدہ عرب امارات

عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل،عدالت نے پولیس کو عمران خان کی گرفتاری سے روک دیا

خلیج اردو

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس کو کل تک عمران خان کو گرفتار کرنے سے روک دیا،،، چیف جسٹس نے واضح کیا کہ یہ جان لیں کہ یہ انڈر ٹیکنگ عدالت کے سامنے بیان کے مترادف ہے،،،، اگر اس کی خلاف ورزی کی گئی تو پھر توہین عدالت کی کارروائی ہو گی۔

 

عمران خان کی جانب سے توشہ خانہ کیس میں جاری سیشن کورٹ کے وارنٹ گرفتاری کے لیے دائر درخواست کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے

چیف جسٹس عامر فاروق نے کی۔ لاہور میں بائیو میٹرک کرانے کے باعث عدالت نے عمران خان کی درخواست پر اعتراضات دور کردئیے اور سوال اٹھایا کہ ٹرائل کورٹ نے انڈر ٹیکنگ منظور نہیں کی؟

 

چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ میں نے ایڈمنسٹریٹو سائیڈ پر سکیورٹی سے متعلق کہہ دیا ہے، سکیورٹی کے حوالے سے سیشن جج

کو بھی اس حوالے سے کہہ دیا ہے۔ خواجہ حارث نے کل عمران خان کی پیشی کی یقین دہانی کرائی تو چیف جسٹس نے کہا کہ انڈرٹیکنگ کا مطلب عدالت کے سامنے بیان ہے اگر خلاف ورزی ہو تو توہین عدالت ہوگی۔

 

چیف جسٹس عامر فاروق نے توشہ خانہ فوج داری کارروائی کے کیس میں سیشن کورٹ کے وارنٹ گرفتاری کے حکم پرعمل درآمد روکتے ہوئے عمران خان کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔

 

قرار دیا کہ عمران خان کل عدالتی وقت کے اندر پیش ہوں، عمران خان اگر پیش نہیں ہوئے تو توہین عدالت کی کارروائی ہوگی۔ عدالت نے حکومت سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اور اسلام آباد پولیس سیکیورٹی مہیا کرنے کے لیے اقدامات کرے،

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button