متحدہ عرب امارات

وزٹ/سیاحتی ویزے پر امارات جانے والے پاکستانیوں کے لیے اہم ہدایات جاری ہو گئیں

سیاحتی ویزوں کی درخواستیں 30 اگست سے موصول ہونا شروع ہو گئیں، مسافروں کو ICA یا الحوسن ایپ پر ویکسی نیشن کا ریکارڈ رجسٹر کروانا ہوگا

دُنیا بھر کو اس وقت کورونا وبا کا سامنا ہے تاہم ویکسی نیشن کی وجہ سے اب کورونا کیسز میں کمی آ رہی ہے۔ امارات کی جانب سے کئی ممالک کے مسافروں کی آمد پر پابندی لگائی گئی تھی جن میں پاکستان بھی شامل تھا۔ اب یہ پابندی ختم کر دی گئی ہے۔ 5 اگست سے پاکستان، بھارت، نائجیریااور دیگر ممالک سے ٹرانزٹ ٹریفک پر عائد پابندی بھی ختم کر دی جائے گی۔

جبکہ 30 اگست سے ان ممالک سے سیاحتی ویزوں پر امارات آنے کے لیے درخواستوں کی موصولی کا کام بھی شروع ہو گیا ہے۔ اماراتی حکام کے مطابق جن افراد نے کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوا رکھی ہیں، وہ سیاحتی ویزے پر امارات آ سکیں گے۔ اس حوالے سے درخواستیں موصول کی جا رہی ہیں۔ ان ممالک سے آنے والے تمام مسافروں کا اماراتی ایئرپورٹ پر پی سی آر ٹیسٹ لیا جائے گا۔

سیاحوں کو عالمی ادارہ صحت سے منظور شدہ ویکسینز میں سے کوئی ایک ویکسین لگوانے کے بعد ہی امارات آنے کی اجازت ہو گی۔ وہ مسافر جو امارات میں ویکسی نیٹڈ افراد کو فراہم کیے جا ے والے فوائد حاصل کر ا چاہتے ہیں، وہ آئی سی اے (ICA) پلیٹ فارم یا الحسن ایپلی کیشن کے ذریعے ویکسی نیشن رجسٹر کروا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ امارات نے5 اگست کو امارات کے ویزہ ہولڈرز پاکستانیوں کو بھی مملکت واپس آنے کی اجازت دے دی تھی۔

ا س مقصد کے لیے پاکستانی ایئرپورٹس پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی شرط عائد کی گئی تھی جو پرواز سے چار گھنٹے پہلے کروانا ہوتا تھا ۔ ابتدا میں ایئرپورٹس پر یہ سہولت مہیا نہ ہونے کی وجہ سے ہزاروں پاکستانی امارات روانہ نہ ہو سکے تھے، تاہم بعد میں تمام ایئرپورٹس پر یہ سہولت فراہم کی دی گئی، جس کے بعد اب تک ہزاروں پاکستانی واپس جا چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button