خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

دبئی میں 4 ماہ میں 94 گاڑیاں آتشزدگی کا شکار ہوئیں

خلیج اردو: دبئی پولیس نے اس سال ماہ جنوری سے 10 اپریل کے درمیان 94 گاڑیوں میں آگ لگنے کی اطلاع دی ہے کیونکہ حکام نے موسم گرما کی آمد کے ساتھ ہی گاڑیوں میں آتشزدگی ہونے کے واقعات میں اضافے کا انتباہ دیا ہے۔

ڈرائیوروں کے کچھ خاص رویے اور طرز عمل بشمول گاڑی کے اندر ایسے مائعات کو چھوڑنا جس میں آتش گیر مادہ ہو اور یا خاص طور پر گرمی کے موسم میں گاڑی کے اندر برقی آلات کو بند کرنے میں ناکامی ہو، یہ کاروں اور بھاری ٹرکوں میں آگ لگنے کا باعث بن سکتے ہیں،

گاڑی کی باڈی میں ہونے والی بڑی تبدیلیاں، بشمول غیر ضروری ترمیمات جو منظور شدہ تصریحات پر پورا نہ اترتی ہوں، گاڑی کے برقی نظام سے مطابقت نہ رکھنے والے غیر معیاری پرزوں کا استعمال، اوریا پرزوں کی تنصیب کسی غیر تجربہ کار ٹیکنیشن سے کرانا بھی گاڑی میں آگ لگنےکا باعث بن سکتی ہیں،

حکام باقاعدگی سے گاڑی چلانے والوں کو یاددہانی جاری کرتے ہیں کہ وہ اپنی گاڑیوں کی باقاعدگی سے دیکھ بھال کریں، خاص طور پر گرمیوں سے پہلے۔

فارنزک شواہد اور جرائم کے شعبے میں فائر ایفیکٹ ایگزامینیشن کے سربراہ احمد محمد احمد نے کہا کہ اس سال آگ لگنے کی اہم وجوہات خراب سروس اور باقاعدہ دیکھ بھال کا فقدان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ "ناقص تاریں، خاص طور پر پرانی کاروں میں، گاڑی کے برقی نظام میں خرابی کا باعث بنتی ہیں اور لامحالہ آگ پکڑنے کا باعث بنتی ہیں، چاہے گاڑی کھڑی ہو اور انجن نہ چل رہا ہو،”

انہوں نے نوٹ کیا کہ گرمی کے موسم میں آگ لگنے کے واقعات کے بڑھنے کی توقع ہے، انہوں نے موٹرسواروں پر زور دیا کہ وہ مرمت کی قابل بھروسہ دکانوں اور قابل اعتماد تکنیکی ماہرین سے آگ کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے باقاعدہ کار سروس کروایں۔

احمد نے مزید کہا کہ گاڑی چلانے والوں کو بھی حفاظتی ہدایات پر عمل کرنا سیکھنا چاہیے اور آگ لگنے کی صورت میں اپنی گاڑیوں میں رکھے گئے بجھانے والے آلات کا استعمال کرنا چاہیے۔

احمد نے مشورہ دیا، "ایک بار جب وہ کسی چیز کے جلنے کی بو محسوس کریں یا اپنی گاڑیوں سے دھواں اٹھتے ہوئے دیکھیں، تو انہیں فوری طور پر اپنی گاڑیوں سے باہر نکل کر دبئی سول ڈیفنس کو فون کرنے کی ضرورت ہے،” انہوں نے کہا کہ گزشتہ ہفتے، القصیص انڈسٹریل ایریا میں ایک زبردست آگ نے کئی گاڑیوں کو لپیٹ میں لیا۔ نقصان کی شدت اور متاثرہ کاروں کی تعداد کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔

احمد نے کہا کہ حالیہ آگ کی وجہ کا تعین کرنے کے لیے بھی تحقیقات جاری ہیں جس نے الجدف کے علاقے میں 14 اپریل کو گاڑیوں کے ایک کارواں کو جلا دیا۔ "آگ لگنے کی وجوہات کے بارے میں حتمی رپورٹ پیش کرنے کے لیے تحقیقات مکمل ہونے کے قریب ہیں۔”

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button