خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

عجمان میں دو خواتین راہگیروں پر چڑھ دوڑکرجائے حادثہ سے فرار ہونے والا ڈرائیور گرفتار

خلیج اردو: عجمان پولیس کی جنرل کمانڈ نے دو عرب خواتین پر چڑھ دوڑنے اور موقع سے فرارہونیوالے ایک ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ۔
عینی شاہدین کیمطابق ایک پاکستانی شہری عاصم شہزاد احمد حسن نے جائے حادثہ سے راشدیہ 1 کے علاقے تک گاڑی کا تعاقب کیا اور پولیس کو اس کی اطلاع دی، جس نے الخور ٹاورز کے قریب ڈرائیور کی گرفتاری میں بڑی حد تک پولیس کی مدد کی۔

عجمان پولیس کے آپریشن روم کو ایک رپورٹ موصول ہوئی جس میں کہا گیا کہ النعیمیہ کے علاقے میں ایک سڑک حادثہ ہوا ہے اور ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ہے۔ عجمان پولیس کے سپیشل گشتی اہلکار جائے حادثہ پر پہنچے تو انہیں پتہ چلا کہ دو خواتین یہاں سڑک عبور کر رہی تھیں جب انہیں ایک موٹر سوار نے ٹکر مار دی۔ زخمی خواتین کو نیشنل ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا۔

شدید سرچ آپریشن
انویسٹی گیشن اینڈ ٹریفک کنٹرول ڈپارٹمنٹ کے سربراہ نے مزید کہا کہ گاڑی کے پیچھے موجود ایک عینی شاہد نے حادثے کی اطلاع فوری طور پر حکام کو دی تھی۔ تحقیقات اور شدید سرچ آپریشن کے بعد گاڑی کو قبضے میں لے لیا گیا اور ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔

عجمان پولیس نے عوام سے گزارش کی ہے کہ پیدل چلنے والے سڑک پار کرتے وقت احتیاط برتیں اور مخصوص کراسنگ سے گزریں اور کسی بھی حادثے کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں۔
عجمان پولیس جنرل کمانڈ سے تعاون کرنیوالوں کے لیے مراعات اور انعامات کے نظام کی بنیاد پر، عجمان پولیس نے حسن کو جائے وقوعہ سے فرار ہونے والے موٹرسوار کی اطلاع دینے میں ان کے فعال کردار کے لیے اعزاز سے نوازا ہے۔ عجمان پولیس نے کہا کہ اس طرح کا تعاون متحدہ عرب امارات کی وزارت داخلہ کے اسٹریٹجک مقاصد کے فریم ورک کے تحت ہے تاکہ سڑک کی حفاظت اور تحفظ کو بڑھایا جا سکے۔

عوام کی حوصلہ افزائی کرنا
جامع سٹی پولیس سٹیشن کے سربراہ لیفٹیننٹ کرنل غیث خلیفہ الکعبی نے عجمان پولیس کے ساتھ ان کے تعاون کو سراہتے ہوئے حسن کو تعریفی سند اور انعام بھی دیا۔ لیفٹیننٹ جنرل الکعبی نے کہا کہ عجمان پولیس عوام کی حوصلہ افزائی کے لیے ہمیشہ اپنے ساتھیوں کو عزت دینے کے لیے کوشاں ہے۔
دوسری جانب، حسن نے بھی عجمان پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اس نے جو کچھ کیا وہ متحدہ عرب امارات کے لیے محبت اور احترام اور معاشرے کے لیے اخلاقی ذمہ داری نبھانے کے تحت تھا۔ انہوں نے عجمان پولیس اور اس کے اہلکاروں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button