خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

دبئی میں ایک شخص نے لیڈی پولیس کا روپ دھار کر6700 درہم لوٹ لیے

خلیج اردو: دبئی کورٹ آف اپیل نے ایک مدعا علیہ کے خلاف دو سال قید کی سزا کو برقرار رکھا جس نے ایک لیڈی پولیس آفیسر کا بھیس بدل کرایک ایشیائی آدمی کو زبردستی لوٹ لیا –
مجرم نے متاثرہ شخص کو قائل کرنے کے لیے دبئی پولیس کا لوگو والا چارجر بھی یہ کہتی ہوئے استعمال کیا کہ وہ سی آئی ڈی افسر ہے۔

اس نے متاثرہ شخص کی گردن میں گھونسا مارا اور پھر اس کا پرس چھین لیا جس میں 6700 درہم موجود تھے-

تفتیش کے دوران، متاثرہ نے بتایا کہ وہ حیران ہوگیا، جب ملزم اس کی کار میں داخل ہوا اور اس کے ساتھ اگلی سیٹ پر بیٹھ گیا۔

ملزم نے خواتین کے کپڑے پہن رکھے تھے اور اس کا چہرہ ڈھکا ہوا تھا۔ متاثرہ نے سوچا کہ یہ ایک عورت ہے لیکن جب اس نے بات کی تو مردانہ آواز سن کر حیران رہ گیا۔ اس نے مزید کہا کہ ملزم نے انہیں دبئی پولیس کا لوگو والا سفید کارڈ دکھایا۔

ملزم نے اسے گاڑی چلانے کو کہا اور وہ گاڑی کو علاقے کی ایک تنگ گلی میں لے گئے۔ ملزم نے متاثرہ شخص کو اپنا بٹوہ نکالنے کو کہا اورپھر بٹوے میں سے رقم لےکر متاثرہ شخص کو جانے کو کہا۔

چونکہ وہ پہلے سے ہی خوفزدہ تھا، اسلئے متاثرہ شخص نے ملزم سے اپنی شناخت ثابت کرنے کے لیے کوئی اور شناختی کارڈ دکھانے کو نہیں کہا۔ اس نے سوچا کہ وہ کوئی پولیس والا ہی ہے، جس نے اپنے چہرے پر میک اپ کرکے ماسک پہنا ہوا تھا۔

جب پولیس اسے لے کر آئی تو اس شخص نے ملزم کو پہچان لیا۔
فوجداری عدالت نے فیصلہ سنایا کہ ملزم کو دو سال قید اور 6,700 درہم جرمانہ کیا جائے، لہٰذا اس نے عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل کی، جسمیں ابتدائی فیصلے کو برقرار رکھا گیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button