متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کیلئے سفر : بروقت اقدامات نہ کیے جانے پر پاکستانی مسافروں کی واپسی میں تاخیر

خلیج اردو
10 اگست 2021
دبئی : متحدہ عدرب امارات کیلئے پاکستانیوں کا سفر اب اتنا آسان نہیں جیسا پہلے تھا۔ متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستانیوں کو سفری اجازت دینے کے پانچ دن گزرنے کے باوجود وہ پاکستانی جو یو اے ای جانا چاہتے ہیں ، فی الحال اپنے ملک میں پھنسے ہوئے ہیں۔
بہت سی نوعیت کے مسافر اب بھی پھنسے ہوئے ہیں اور اس کی وجہ یہ ہے کہ ایئرپورٹس پر تیز ترین کرونا پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت موجود نہیں ہے۔

سول ایوی ایشن حکام کے مطابق پاکستان کے ساتھ پی سی آر ٹیسٹ کرانے کی ٹیکنالوجی نہیں ہے۔ حکومت اور ایئرپورٹ حکام فی الحال ریپیڈ اینٹی جن ٹیسٹ یا آر اے ٹی کراتے ہیں۔

جب ایئرلائنز کو یہ معلوم ہوا کہ پی سی آر ریپیڈ ٹیسٹ سفر سے پہلے ضروری ہے تو سینکڑوں مسافروں کو سفر کی اجازت نہیں دی گئی۔

ایسے میں جب سیکورٹی چیکنگ میں صرف دو سے ڈھائی گھنٹے لگتے ، ٹریول ایجنٹ مسافروں سے کہتے ہیں کہ وہ ایئرپورٹ پانچ گھنٹے پہلے آئیں۔ ایسے میں سفر سے پہلے کرونا پی سی آر کے چار گھنٹے قبل کا کیا ہوا ٹیسٹ کارآمد نہیں رہتا۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق اسلام آباد سے تین سو اور کراچی سے ستر مسافروں کو دبئی جانے سے روک دیا گیا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہینا ہے کہ تمام لیبارٹریز کو جنہیں امارات نے پی سی آر ٹیسٹ کیلئے مجاز قرار دیا ہے، کو ایئرپورٹ پر جگہ دینے کیلئے تیار ہیں۔

اس سے قبل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بتایا تھا کہ پاکستان کے ایئرپورٹ روانگی سے چار گھنٹے قبل متحدہ عرب امارات کی تیز رفتار پی سی آر ٹیسٹ کی ضرورت کو پورا کرنے سے اس وقت قاصر ہیں۔

اتھارٹی نے ایک خط میں کہا تھا کہ متعلقہ صحت کے حکام کے پاس ایئرپورٹس پر تیز رفتار پی سی آر ٹیسٹنگ کی سہولت دستیاب نہیں ہے۔ اس کے نتیجے میں ، ایئر لائن آپریٹرز دبئی جانے والی پروازوں میں مسافروں کو سوار کرنے سے قاصر رہے ہیں۔

پاکستان کی سب سے بڑی پرائیویٹ کیریئر ایئر بلیو نے متحدہ عرب امارات جانے والے مسافروں کیلئے پاکستان کے ایئرپورٹس پر اپنے چیک ان کاؤنٹرز پر ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ یا آر اے ٹی کی سہولت فراہم کی ہے۔ بعض ٹریول ایجنسیوں اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے کہا ہے کہ شارجہ ایئرپورٹ ایسے مسافروں کو قبول کر رہا ہے جنہوں نے اینٹیجن ٹیسٹ کیا ہوا۔

Source :Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button