خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

آئندہ کچھ سالوں میں سعودی عرب اور یو اے ای کے شعبہ سیاحت کو 7 لاکھ ملازمین کی ضرورت ہوگی

خلیج اردو: سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو شعبہ سیاحت کے لیے آئندہ چند برس میں 7 لاکھ ملازمین کی ضرورت ہوگی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب اور یو اے ای کو 2030 تک سیاحت کے شعبے میں کام کرنے کے لیے 7 لاکھ افراد کی ضرورت ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک میں شعبہ سیاحت نے زبردست فروغ حاصل کیا ہے، یہی وجہ ہے یہاں ہوٹلوں کی تعداد اور شعبے کے ماہرین کی طلب میں اضافہ ہوا ہے۔

عالمی ادارے کولیرز کے مطابق 2021 میں خلیجی ممالک کے ہوٹلوں میں کمروں کی تعداد 8 لاکھ 94 ہزار 700 تھی۔

رپورٹ کے مطابق آئندہ 10 برس میں ان ممالک میں سیاحت مزید فروغ پائے گی اور یہاں مزید 3 لاکھ 87 ہزار کمروں کی ضرورت ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب اور یو اے ای کے علاقے اہم ترین سیاحتی ملک ہیں، جہاں صرف 2026 تک مزید 1 لاکھ کمروں کی ضرورت ہوگی

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button