متحدہ عرب امارات

امارات میں موبائل ایپ سے چیک کے باؤنس ہونے کی معلومات حاصل کرنا ممکن ہوگیا

یو اے ای میں متعارف کرائی گئی ایک نئی موبائل ایپلی کیشن آپ کو بتاتی ہے کہ چیک کے باؤنس ہونے کا امکان کتنا ہے

متحدہ عرب امارات میں موبائل ایپ سے چیک کے باؤنس ہونے کی معلومات حاصل کرنا ممکن ہوگیا کیوں کہ یو اے ای کی نئی ایپ آپ کو بتاتی ہے کہ آیا چیک کے باؤنس ہونے کا امکان کتنا ہے۔ اماراتی اخبار خلیج ٹائمز سے معلوم ہوا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں شروع کی گئی ایک نئی ایپ کاروبار اور افراد دونوں کو فوری طور پر یہ جاننے کی اجازت دیتی ہے کہ آیا متحدہ عرب امارات میں مقیم بینک کے ذریعے جاری کردہ چیک کے باؤنس ہونے کا امکان کس حد تک ہے، ChequeScore ’چیک سکور‘ اپنے کلر کوڈڈ سسٹم کے ساتھ چیک کے باؤنس ہونے کے امکان کی پیش گوئی کرتی ہے ، جہاں سبز چیک باؤنس ہونے کے کم امکان کی نشاندہی کرتا ہے ، امبر درمیانی ہے جب کہ سرخ رنگ زیادہ امکان کی نشاندہی کرتا ہے ۔

اس ضمن میں الاتحاد کریڈٹ بیورو (AECB) کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ صارفین کو چیک اسکین کرنے اور اس کا سکور دیکھنے کے لیے اس چیک کی تفصیلات درج کرنے کی ضرورت ہوگی ۔ ایپل سٹور پر ایپ سے متعلق معلومات میں بتایا گیا ہے کہ یہ چیک کی ادائیگیوں کو قبول کرنے کے خطرے کا اندازہ لگانے کا ایک اہم ذریعہ ہے ، خاص طور پر چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے لیے جن کے لیے پوسٹ ڈیٹڈ چیک ضروری کاروباری لائف لائن فراہم کرتے ہیں۔

ایپلی کیشن انتظامیہ جانب سے ایپل سٹور پر فراہم کی گئی تفصیل میں مزید کہا گیا ہے کا ہماری ایپ پر آپ اپنے تمام اسکین شدہ اور جاری کردہ چیکوں پر ایک ہی جگہ پر نظر رکھ سکتے ہیں ، آپ چیک کی ادائیگی کے وقت جاری کنندہ کو مطلع کرنے کے لیے یاد دہانی بھی بھیج سکتے ہیں اور اگر آپ چاہیں تو دوسروں کے ساتھ چیک کا اسکور بھی شیئر کر سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button