متحدہ عرب امارات

شارجہ: انجانے میں قتل کی دھمکی دینے پر تارک وطن کو جیل کی سزا سنا دی گئی

 

خلیج اردو آن لائن:

دوست کے ساتھ مالی معاملات پر ہونے والے جگھڑے کو دوران دوست نادانستہ طور پر قتل کی دھمکی دینے پر عراقی باشندے کو مشکالات  کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

دوست کے ساتھ جگھڑے کے دوران عراقی باشندے نے مبینہ طور پر ایک عراقی اصطلاح Aktulak کا استعمال کیا۔ اور اس لفظ کو ترجمہ کیا گیا تو اس کا معنی نکلا "تمہیں قتل کر دو گا”۔ تاہم عراقی زبان میں اس لفظ کا مطلب جسمانی تشدد سمجھا جاتا ہے۔

تاہم، یہ مقدمہ شارجہ کی کریمنل کورٹ میں پہنچا تو عدالت نے عراقی باشندے کو تین سال قید کی سزا سنا دی اور سزا مکمل کرنے کے بعد ملک بدر کرنے کا حکم بھی سنا دیا گیا۔

تاہم ابتدائی فیصلے بعد جب مقدمے کا دوبارہ سے ٹرائل ہوا مدعاعلیہ  کی سزا تین سال سے کم کر کے ایک سال کر دی گئی اور ملک بدری کا حکم بھی واپس لے لیا گیا۔

مدعالیہ کے خلاف جب شکایت درج کروائی گئی تو اس وقت عراق میں موجود تھا۔ 50 سالہ متاثرہ شخص نے عدالت کو بتایا کہ اسے اس کے دوست کی طرف سے فون آیا جس میں اس نے اسے قتل کی دھمکی دی ہے۔

تاہم، عدالت نے متاثرہ شخص کی شکایت پر عراقی مدعاعلیہ کی غیر موجودگی میں ہی فیصلہ سنا دیا۔

تاہم، فیصلہ سنے کے بعد متاثرہ شخص نے یہ کہتے خود کی شکایت واپس لے لی کہ مدعا علیہ اس کا دوست ہے اور اسنے اسے مارنے کی دھمکی نہیں دی تھی۔ لیکن جب مدعاعلیہ یو اے ای واپس آیا تو اسے ایئرپورٹ پر گرفتار کر لیا گیا تھا لیکن بعد میں اسے ضمانت پر رہا کردیا۔

لیکن جب مقدمہ دوبارہ سے سنا گیا تو عدالت نے مدعاعلیہ کو ایک سال قید کی سزا سنادی تاہم ابتدائی فیصلے میں دی گئی تین سالہ قید اور ملک بدری کی سزا کو معطل کردیا۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button