خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

دبئی میں اونٹ سواری کی تربیت کے پہلے لائسنس یافتہ سکول کا افتتاح

خلیج اردو: دبئی میں اونٹ کی سواری کی تربیت دینے کے لئے پہلا باقاعدہ لائسنس یافتہ سکول کا افتتاح کیا گیا ہے جوکہ دبئی کی سب سے مقبول سیاحتی سرگرمی کے فروغ میں مدد دے گا۔

سکول کی شریک بانی اور ٹرینر لنڈا کراکن برگر نے بتایاکہ وہ 2021 میں اکیلے اونٹ پر سواری کر کے تھک گئی تھی اور پھر انہیں ‘عریبین ڈیزرت کیمل رائیڈنگ سنٹر’ کا خیال آیا جسے اب وہ کامیابی سے چلا رہی ہیں۔

جرمن ٹرینر نےاپنے کام سے متعلق بتایا کہ "اونٹ کی سواری میں سوار کے وزن سے بہت مدد لی جاتی ہے۔مثلا اگر اونٹ کو سمت بدلنے کا بتانا ہوگا تو لگام کے علاوہ جسم کی حرکت سے بھی بتایا جاتا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button