خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

اونچی عمارتوں سے بچوں کے گرنے کے واقعات ، اماراتی حکومت کیلئے بڑی پریشانی

خلیج اردو: متحدہ عرب امارات میں ایک ہی دن میں دو بچوں کی اونچی عمارتوں سے گر کر ہلاکت کے بعد حکام نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ بچوں پر نظر رکھیں اور ان کی حفاظت یقینی بنائیں۔

خلیج ٹائمز کے مطابق بچوں کے گرنے کے واقعات شارجہ اور فجیرہ میں پیش آئے جہاں ایک ہی دن میں دو بچے اونچی عمارتوں سے گر کر جان کی بازی ہارے۔ اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ بچوں کے اونچی عمارتوں سے گرنے کے زیادہ تر واقعات سردیوں میں پیش آتے ہیں کیونکہ اس موسم میں لوگ اپنی کھڑکیاں کھلی رکھتے ہیں تاکہ دھوپ کا لطف لے سکیں۔

فجیرہ پولیس نے والدین کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے گھروں کی کھڑکیوں پر جالیاں لگوائیں تاکہ بچوں کی حفاظت یقینی بنائی جاسکے۔ اماراتی حکام کے مطابق 2012 سے 2022 کے دوران امارات میں بچوں کے اونچی عمارتوں سے گر کر جاں بحق ہونے کے 30 واقعات پیش آچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button