متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : متحدہ عرب امارات کیلئے پروازوں کی بحالی سے متعلق متوقع تاریخ کا اعلان ہو گیا

خلیج اردو
27 جون 2021
دبئی : دبئی فلیگ شپ کیریئر ایمریٹس کو امید ہے کہ وہ اپنی پرواز بھارت سے دبئی کیلئے 7 جولائی سے شروع کریں گے۔

ایک مسافر کے سوال کا جواب دیتے ہوئے ایمریٹس نے بتایا ہے کہ ہم پرامید ہیں کہ بھارت سے دبئی کیلئے اپنے فلائٹس 7 جولائی 2021 سے شروع کریں۔ ہم حکومت کی جانب سے سفری سہولیات سے متعلق پروٹوکول کے اعلان کا انتظار کررہے ہیں۔

ایمریٹس نے ویب سائیٹ پر بتایا ہے کہ جولائی 7 سے فلائٹس بکنگ کا آغاز کرے گی۔ ممبئی سے دبئی کیلئے یک طرفہ اکانومی کلاس 43683 روپے سے شروع ہو گیا۔

جب سے کچھ دن قبل حکام نے اعلان کیا تھا کہ ہندوستان سے دبئی کیلئے 23 جون سے پروازیں دوبارہ شروع ہوں گی اس وقت سے ہی ایئرلائن کے سوشل میڈیا سے سوالات کی بوچھاڑ کی جارہی ہے۔

جمعرات کو امارات نے مسافروں کو آگاہ کیا کہ بھارت سے دبئی جانے والی پروازیں معطل رہیں گی ۔ تاہم سفری پروٹوکولز اور رہنما خطوط میں کسی بھی طرح کی تبدیلی کو فوری طور پر ویب سائیٹ پر بتایا جائے گا۔

دوسری طرف متحدہ عرب امارات کی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ بھارت سے متحدہ عرب امارات جانے والے مسافروں کو مزید انتظار کرنا پڑ سکتا ہے کیونکہ آئندہ اطلاع تک داخلی سفر کو معطل کردیا گیا ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button