متحدہ عرب امارات

بھارت کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل کو بم سے اڑانے کی دھمکی موصول ہوئی ہے

خلیج اردو
دہلی: بھارت کے دہلی این سی آر میں فائیو اسٹار ہوٹل کو بم سے اڑانے کی دھمکی موصول ہوئی ہے۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گروگرام کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل کو بم سے اڑانے کی دھمکی ملی ہے۔ اے سی پی وکاس کوشک نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس موقع پر موجود ہے اور تحقیقات جاری ہے۔

یہ ہوٹل شہر کے ایک مشہور مال میں دہلی گڑگاؤں سرحد پر واقع ہے جس کے بارے میں بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button