متحدہ عرب امارات

ریپ کيس کے ملزم کو خواتین کے کپڑے دھونے کا حکم دینے والے جج سے اختیارات چھین لیے گئے

 

خلیج اردو
26ستمبر 2021
پٹنا : بھارتی ریاست پٹنا میں ہائی کورٹ نے ایک جج سے اس کے اختیارات واپس لے لیے ہیں جو پچھلے چند دنوں سے میڈیا ہیڈلائنز میں اس وجہ سے تھا کہ وہ ضمانت دینے کیلئےے عجب و غریب شرائط طے کرتا تھا۔

ہائی کورٹ نے اپنے حکم میں بتایا ہے کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اویناش کمار جس کا حال ہی میں بہار کے مدوبانی ضلع میں تبادلہ ہوا تھا ، کو تاحکم ثانی کام سے روک دیا گیا ہے۔

حالیہ حکم میں مذکورہ جج نے ایک ریپ کیس کے ملزم کو حکم دیا تھا کہ وہ ان کے علاقے میں تمام خواتین کے کپڑے دھو کر استری کرے گا اور ان کے گھر واپس لے کر جائے گا۔ اس کیس میں م لزم للن کمار پر الزام تھا کہ وہ ایک گھر میں گھس گیا تھا اور خاتون کی عزت تارتار کرنے کی کوشش کی۔

ایک اور حکم میں انہوں نے ایک شخص کو ضمانت پر رہا کرتے ہوئے حکم دیا گیا کہ وہ وہ پانچ آوارہ کتوں کو کھانا کھلائے گا۔ ملزم محمد ساجد پر کچھ افراد کو چاقو کی مدد سے زحمی کرنے کا الزام تھا۔

اسی مہینے کی شروعات میں ایک ملزم کو ضمانت پر رہا کرتے ہوئے حکم دیا گیا تھا کہ وہ اپنے گھر کے سامنے موجود نالے کی صفائی کرے گا۔ اس کی نگرانی کرے گا۔

ایک اور حکم جو اس مہینے پاس کیا گیا ہے، میں جج نے کہا کہ تھا وہ پچیس گھرانوں میں دو دو کلوگرام دال تقسیم کرے گا اور ان میں سے پچیس فیصد دلت ذات سے ہونے ضروری ہیں۔ اس کیس میں ملزم پر غیرقانونی طور پر خوراک بیچنے کا الزام تھا۔

Source : Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button