متحدہ عرب امارات

پاک بھارت کرکٹ میچ کی وجہ سے رش: دبئی نے اہم سڑک پر ٹریفک الرٹ جاری کر دیا

خلیج اردو

دبئی: دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کے میچ کے سلسلے میں اتوار کے لیے ٹریفک الرٹ جاری کر دیا ہے۔

 

اتھارٹی نے ایک ٹویٹ میں اتوار کو شیخ محمد بن زید روڈ چوراہے کے قریب حیسا اسٹریٹ پر 3 بجے سے رات 11 بجے تک گاڑیوں کو متوقع تاخیر سے خبردار کیا ہے۔

 

ٹویٹ میں کہا گیا کہ ٹریفک میں تاخیر دبئی اسپورٹس سٹی میں ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے ایونٹس کے ساتھ موافق ہے۔

 

 

آر ٹی اے نے ڈرائیوروں کو ٹریفک کی بھیڑ سے بچنے کے لیے متبادل راستے استعمال کرنے کا مشورہ بھی دیا ہے۔

 

اپنے بیان میں کہا ہے کہ عوام کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنی منزل/میچ کے مقام تک پہنچنے کے لیے ام سقیم اسٹریٹ کا استعمال کریں جبکہ دبئی اسپورٹس سٹی کے رہائشی متبادل راستے کے طور پر الفے روڈ کا استعمال کر سکتے ہیں۔

 

 

عوام کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ اپنے سفر کی جلد منصوبہ بندی کریں۔

 

پاکستان اور بھارت گزشتہ اتوار کو ڈی پی ورلڈ ایشیا کپ میں اپنے گروپ اوپنر میں مدمقابل ہوئے تھے اور آج اتوار کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ایک بار پھر مدمقابل ہوں گے۔

 

جس انداز میں ایشیاء کپ میں باقی ٹیمیں اپنی پرفارمنس دے رہی اور یہ دونوں ٹیمیں مضبوطی سے کھیل رہی ہے، ایکسپرٹس کی رائے ہے کہ 11 ستمبر کو ہونے والے فائنل میں دونوں ٹیموں کے ایک دوسرے کے مدمقابل ہونے کا امکان روشن ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button