متحدہ عرب امارات

گینگسٹر فلم سے متائثر ہوکر تین بچوں نے ایک آدمی کو قتل کر ڈالا، پولیس نے بچوں کو گرفتار کر لیا

خلیج اردو
نئی دہلی : پولیس نے قانون کی خلاف ورزی کرنے پر تین بچوں کو گرفتار کر لیا ہے جنہوں نے غیر قانونی طور پر ایک شخص کو قتل کیا تھا۔

پولیس کے مطابق جہانگیر پوری میں ہونے والے قتل کی تحقیقات کے دوران پولیس کو معلوم ہوا کہ کم سن ملزمان فلم پشپہ اینڈ بہاوکال سے متائثر ہوئے تھے جس میں گینگسٹر کے کردار نے انہیں قتل پر مجبور کیا تھا۔

انہوں نے اس پورے واقعے کو موبائل فون پر ریکارڈ بھی کیا تاکہ اسے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر کے مشہور ہو سکیں۔

پولیس کا کہنا تھا کہ جہانگیرپوری پہنچنے پر ایک ملزم نے ویڈیو شوٹ کرنا شروع کر دی جبکہ دیگر دو نے متاثرہ کا راستہ روکا اور موبائل پر فلم شوٹنگ جاری تھی کہ مقتول کو چھرا گھونپ دیا گیا۔

متاثرہ شخص کو بی جے آر ایم اسپتال جہانگیرپوری لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج اور مقامی انٹیلی جنس اطلاعات پر پولیس نے سی سی ایل کی تلاش شروع کر دی جو گرفتاری سے بچنے کے لیے مسلسل اپنی جگہ تبدیل کر رہے تھے۔

پولیس نے انہیں جمعرات کے دن گرفتار کر لیا ہے۔

جس موبائل سے واقعے کی شوٹنگ ہورہی تھی اور آلہ قتل کو پولیس نے برآمد کر لیا ہے۔ پولیس کی بروقت کارروائی سے ممکن ہوا کہ ان بچوں نے ویڈیو سوشل میڈیا پر نہیں ڈالی۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button