متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات جانے والے مسافروں کیلئے دس دن قرنطینہ کی شرط رکھ دی گئی

خلیج اردو
05 اگست 2021
دبئی : وہ مسافر جو پاکستان ، بھارت ، سری لنکا ، نیپال ، یوکانڈا اور نائجیریا سے متحدہ عرب کا سفر کررہے ہوں اور ان کی منزل ابوظبہی اور راس الخیمہ ہو ، ان کیلئے لازمی ہے کہ وہ اپنی منزل پہنچنے پر دس دنوں کیلئے قرنطینہ میں رہیں گے۔

متحدہ عرب امارات کے جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی جی سی سی اے نے بتایا ہے کہ ان دو ایئرپورٹ پر اترتے ہی آپ کو ایک ٹریکنگ ڈیوائس اپنی کلائی پر باندھنا ہوگا۔

ان افراد کو چوتھے اور اٹھویں دن پر پی سی آر کا ٹیسٹ کرانا ہوگا۔

شارجہ اور دبئی کے مسافروں کو وہاں پہنچنے پر پی سی آر کا ٹیسٹ کرانا ہوگا لیکن انہیں قرنطینہ کی ضرورت نہیں ہوگی لیکن جب تک ٹیسٹ کا نتیجہ نہیں آتا ، انہیں قرنطینہ ہونا پڑے گا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button