متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات اور بھارت کے درمیان پروازیں بدستور معطل رہیں گی ، جی سی اے اے کی وضاحت

خلیج اردو
26 جون 2021
دبئی : بھارت سے متحدہ عرب امارات کیلئے مسافروں کو اب مزید انتظار کرنا پڑے گا کیونکہ اگلے نوٹس تک داخلی پروزوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی جی سی اے اے نے وضاحت کر دی۔

حکام کے مطابق جہاں تک سے آنے والے مسافروں کی آمدورفت کا تعلق ہے ، تو تعطل ابھی بھی باقی ہے۔ ہم بھارت کی صورتحال پر گہری نگاہ رکھے ہوئے ہیں اور اس میں شامل تمام فریقوں کی حفاظت اور تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے باضابطہ مسافروں پر معطلی ختم کرنے کے بارے میں فیصلہ لیا جائے گا۔

حکام نے خلیج ٹائمز کو بتایا کہ اس حوالے سے کوئی نئی پیشرفت سامنے نہیں آئی۔

بھارت کیلئے پروازوں کی معطلی کا فیصلہ سب سے پہلے قومی ہنگامی حالات اور بحران سے متعلق مجمنٹ اتھارٹی اور جی سی اے اے کی جانب سے 24 اپریل کو فیصلہ کیا گیا۔

19 جون کو دبئی سپریم کمیٹی آف کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر منجمنٹ نے ایک اعلامیہ میں بتایا کہ جون 23 سے بھارت اور امارات کے درمیان پروازوں کا دوبارہ سے آغاز ہوگا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button