متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کیلئے سفر ، تازہ ترین ٹریول گائیڈلائنز جاری

خلیج اردو
13 اگست 2021
دبئی :ایئر انڈیا نے ان دستاویزات کی وضاحت کی ہے جو ایک مسافر کو بھارت سے یو اے ای جاتے ہوئے لازمی اپنے ساتھ رکھنے چاہیئے۔

اگر کسی رہائشی کو دبئی کا ویزہ جاری کیا گیا ہو اور وہ دبئی کیلئے سفر کررہا ہو تو اسے متحدہ عرب امارات میں واپسی کیلئے اجازت نامہ لینا ہوگا۔ یہ اجازت نامہ اسے جی ڈی آر ایف اے سے لینا ہوگا جس کیلئے https://smart.gdrfad.gov.ae/Smart_OTCServicesPortal/ReturnPermitService.aspx لنک پر کلک کرنا ہوگا۔

اگر دبئی کے علاوہ کسی اور ایمریٹس کا ویزہ ایشو کیا گیا ہو تو انہیں وفاقی اتھارٹی برائے شہریت اور شناخت آئی سی اے سے اجازت نامہ لینا ہوگا جس کیلئے https://smartservices.ica.gov.ae/echannels/web/client/guest/index.html#/registerArrivals پر کلک کرنا ہوگا۔

ایکسپو 2020 کے منتظم کا ویزہ رکھنے والے بغیر کسی پیشگی اجازت کے سفر کر سکتے ہیں۔

مسافر کے پاس پی سی آر کرونا ٹیسٹ کا منفی نتیجہ ہونا ضروری ہے جس کا کیو آر کوڈ اس ٹیسٹ رزلٹ کے رپورسٹ سے منسلک ہو۔ یہ ٹیسٹ زیادہ سے زیادہ اڑتالیس گھنٹے پہلے کسی ایسی لیبارٹری سے کیا گیا ہو جو سند یافتہ ہو۔

روانگی سے قبل ایئرپورٹ پر کیا گیا ریپیڈ پی سی آر ٹیسٹ کرانا لازمی ہے جو چار گھنٹے قبل کیا گیا ہو۔ یہ انڈین ایئرپورٹ پر کیا گیا ہو۔ یہ گائیڈ لائن 12 اگست کو جاری کیے گئے ہیں۔

 

Source :Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button