متحدہ عرب امارات

بھارت اور متحدہ عرب امارات نے اقتصادی شراکتداری کے معاہدے پر دستخط کر لیے

خلیج اردو

دبئی: متحدہ عرب امارات اور بھارت نے اقتصادی،تجارتی اور اسٹریٹیجک شراکت داری کو مزید وسعت دینے کے لیے جامع اقتصادی شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کر لئے۔دونوں ممالک کے مابین اقتصادی شراکت داری کا معاہدہ وفود کی سطح پر ہونے والے اجلاس کے دوران کیا گیا۔

 

بھارتی وزیر برائے کامرس اینڈ انڈسٹری پیوش گوئل نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ معاہدے سے دونوں ممالک اقتصادی اور تجارتی اشتراک کے نئے باب میں داخل ہوگئے ہیں۔

 

دونوں ممالک کے مابین اقتصادی شراکت داری کے معاہدے کے حوالے سے گزشتہ برس ستمبر میں مذاکرات کا عمل شروع ہوا۔بھارت اور متحدہ عرب امارات کے مابین معاہدہ ایک ایسے موقع پر ہوا جب چند دنوں میں بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زاید النہیان کے مابین ورچوئل ملاقات شیڈول ہے۔

 

متحدہ عرب امارات اور بھارت کے مابین ان دونوں ادا کے دوران صحت کے شعبے میں بھی تعاون جاری رہا۔دونوں ممالک کے مابین تجارتی،توانائی اور سرمایہ کاری کے حوالے سے معاملات مضبوط رہے ہیں۔دونوں ممالک مختلف شعبوں میں شراکت داری کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔

 

متحدہ عرب امارات،بھارت کا تیسرا بڑا تجارتی پارٹنر ہے۔متحدہ عرب امارات میں ساڑھے تین ملین بھارتی شہری رہائش پذیر ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button