متحدہ عرب امارات

سفری اجازت ملنے کے بعد مسافر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے ، مسافروں کی خوشی قابل دید ہے

خلیج اردو
05 اگست 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات کیلئے بھارت سے سفری پابندی کی وجہ سے پھنسے ہوئے مسافروں کی پہلی کیپ تمام تر لازمی مراحل سے گزرنے کے بعد متحدہ عرب امارات پہنچ گئی۔

آج سے ہی پاکستان ، بھارت ، سری لنکا ، نیپال ، نائجیریا اور یوگانڈا سے ملنے والی سفری اجازت کی بعد بھارت سے دو ایمریٹس کی پروازیں متحدہ عرب امارات پہنچ چکی ہے۔

ایک مسافر جو ان 100 افراد میں سے ایک تھا جو متحدہ عرب امارات پہنچے ہیں ، نے سفر کیلئے کرونا وائرس سے متعلق تمام تر لازمی ضروریات پوری کیں۔

مسافر اشرف کا کہنا ہے کہ وہ لوگوں جنہوں نے کرونا کی دونوں ویکسین لگوائی ہوں ، انہیں ملک سفر کی اجازت دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دبئی کے راہئشی ویزہ ہولڈرز کی تعداد باقی ایمریٹس میں سفر کرنے والوں سے زیادہ تھی۔

دبئی کے ویزہ ہولڈرز کیلئے لازمی ہے کہ وہ جی ڈی آر ایف اے سے سفری اجازت لیں جبکہ باقی ایمریٹس کیلئے ضروری ہے کہ وہ آئی سی اے سے سفری اجازت لیں۔

ایک او مسافر راجیشن پوراکوٹ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے خاندان کے ساتھ 2 جولائی کو بھارت گیا تھا انہوں نے گزشتہ روز 950 درہم میں ٹکٹ بک کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے اسی دن پی سی آر ٹیسٹ کیا جس کا نتیجہ شام کو آیا تھا اور دبئی میں میرے بھائی نے جی ڈی آر ایف اے کی ویب سائیٹ پر سب معلومات انٹر کیں تھیں جس کے بعد انہیں سفر کی اجازت مل گئی۔

انہوں نے بتایا کہ اس عمل کے دوران صرف تیس منٹ لگے اور جب وہ پرواز میں تھا تو صرف پچیس افراد ان کے ساتھ موجود تھے۔ انہوں نے دبئی میں لینڈنگ کے بعد کا طریقہ بتاتے ہوئے کہا کہ یہاں میں نے کرونا پی سی آر ٹیسٹ کرایا جس کا نتیجہ آنے تک میں قرنطینہ میں رہا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button