متحدہ عرب امارات

پولیس والے بن کر بزنس مین کو اغوا کرنے اور لاکھوں درہم لوٹنے والا گروہ گرفتار ، عدالت میں فرد جرم عائد

خلیج اردو
02 جنوری 2021
دبئی : دبئی میں 8 بھارتی باشندوں کے ایک گروپ نے ایک کاروباری شخصیت کو اس کے دفتر سے امبینہ طور پر اغوا کرکے اس سے 1.9 ملین درہم لوٹ لیے ہیں۔ اس حوالے سے دبئی کی ابتدائی عدالت نے سماعت کے دوران معلوم ہوا کہ گینگ میں سے 3 افراد نے پولیس والا بن کر نائف کے علاقے میں کاروباری شخص کے دفتر کے باہر پہرا دیا اور انہیں کمپنی کی تجوری سے پیسے نکالے۔

سرکاری ریکارڈ کے مطابق 48 سالہ کاروباری شخص اپنے دفتر میں تھا جب ملزمان نے وہاں پہنچ کر کاروباری لائنس دریافت کیا۔ اس پر انہوں نے بتایا کہ لائنس تو اس کے دوست کے پاس ہے۔ اس پر ملزمان نے ان سے موبائل فون اور چابیاں مانگیں۔ اس کے بعد ملزمان مجھے ساتھ لے کر گئے اور ایک سپر مارکیٹ کے قریب رک کر مجھے موبائل دیا اور کہا کہ ان کیلئے انرجی ڈرنکس خرید لوں۔ جیسے ہی میں گاڑی سے اترا وہ غائب ہو گئے۔

اس پر اس شخص نے اپنے پارٹنر کو ٹیلی فون کیا اور جب وہ وہاں پہنچا تو تجوری کھلی تھی اور ریکارڈ کے مطابق 1.9 درہم غائب تھے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا اور ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کیا۔ استعاثہ نے 5 افراد پر اغوا اور ڈاکیتی کا مقدمہ دائر کیا جبکہ باقیوں کو پولیس والا بن کر جرم کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

عدالت نے 22 فروری تک کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔

Source : Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button