متحدہ عرب امارات

18 سال سے ابو ظہبی میں مقیم بھارتی جوڑا اپنے فلیٹ میں مردہ حالت میں پایا گیا

جناردھنن پیٹیری اور منیجا جو کے میاں بیوی تھے، ابو ظہبی شہر میں واقع اپنے فلیٹ میں مردہ پائے گئے۔

 

خلیج اردو آن لائن: تفصیلات کے مطابق دونوں میاں بیوی بھارتی ریاست کیرلا سے تعلق رکھتے تھے اور گزشتہ 18 سال سے ابو ظہبی میں مقیم تھے۔ 57 سالہ پیٹیری ایک ٹریول ایجنسی میں کام کرتا تھا جبکہ اس کی 52 سالہ بیوی مینیجا ایک آڈٹ فرم میں کام کرتی تھی۔

ان کے دفاتر میں انکے ساتھ کام کرنے والے دیگر ساتھیوں کے مطابق دونوں میاں بیوی معمول کے مطابق زندگی بسر کر رہے تھے۔ تاہم شوہر پیٹیری کی گزشتہ دنوں نوکری چلی گئی تھی۔

ان کے ساتھ کام کرنے والے ایک ساتھی کا کہنا تھا کہ "وہ دونوں خاموش طبع اور پرسکون لوگ تھے، مجھے یاد نہیں پڑتا کہ انکا کبھی کسی دوسرے ساتھی کے ساتھ جگڑا ہوا ہو۔ پیٹٰیری کی گزشتہ دنوں نوکری چلی گئی تھی، اور انہوں نے اپنی کار بھی بیچ دی تھی”۔ انکے کے کولیگ کا مزید کہنا تھا کہ  انکی موت غیر متوقع ہے، اس خبر سے تمام دوست اور کولیگ سکتے میں ہیں۔

جاں بحق ہونے والے جوڑے کا ایک ہی بیٹا ہے جس نے ابوظہبی سے تعلیم حاصل کی اور جس اس وقت بھارت کے شہر بنگلورو میں نوکری کرتا ہے۔

جناردھنن پیٹیری اور منیجا کے دوست نے بتایا کہ  جاں بحق ہونے والے جوڑے کے بیٹے نے مجھے فون پر بتایا کہ اس کے والدین گزشتہ چار دنوں سے اسکے فون کا جواب نہیں دے رہے، جس پر میں جہاں وہ رہائش پذیر تھے اس عمارت میں گیا۔ مجھے اس عمارت کے چوکیدار نے بتایا کہ میں نے ان لوگوں کو گزشتہ کچھ دنوں سے نہیں دیکھا۔ تاہم جمعرات کی رات پولیس نے انہیں انکے فلیٹ میں مردہ حالت میں پایا۔

ایک سماجی کارکن انکی میتیں بھارت واپس بھیجنے کے لیے کوشش کر رہا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button