متحدہ عرب امارات

شارجہ سے تعلق رکھنے والے بھارتی باشندے نے 12 ملین درہم کا لکی ڈرا جیت لیا

 

خلیج اردو آن لائن:

شارجہ کے رہائشی بھارتی باشندے شیومورتی کرشنپا 12 ملین درہم کا بگ لکی ڈرا جیتنے والے خوش نصیب بن گئے۔

شیو کا ٹکٹ نمبر 202511 ہے جو انہوں نے 17 فروری کو خریدی تھی۔

شیو لکی ڈرا شو گھر بیٹھے لائیو دیکھ رہے تھے۔ جب شو کے میزبان نے انہیں موبائل فون پر کال کی تو شیو نے بتیا کہ "میں قرعہ اندازی لائیو دیکھ رہا ہوں۔ آپ کو بہت بہت شکریہ۔ مجھے یقین نہیں ہو رہا کہ میں جیت گیا ہوں”۔

شیو کا تعلق بھارتی ریاست کرناٹکا سے ہے انہوں انعام جیتنے کے بعد نجی خبررساں ادارے گلف نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنی جیت کی رقم سے اپنا گھر تعمیر کرنا چاہتے ہیں۔

شیو نے بتایا کہ "میں اپنے آبائی شہر میں اپنی فیملی کے لیے ایک بڑا گھر بنانا چاہتا ہوں۔ میرے دو بچے ہیں۔ لہذا اس رقم کا بڑا حصہ ان کے مستقبل کے لیے جمع کروا دوں گا”۔

شیو ایک انجینئر ہیں اور 2005 سے شارجہ میں مقیم ہیں اور گزشتہ تین سالوں سے وہ ہر مہینے لکی ڈرا میں شرکت کے لیے ٹکٹ خرید رہے تھے۔ شیو کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے وہ اپنے دوستوں کےساتھ مل کر ٹکٹ خریدتے تھے لیکن گزشتہ ایک سال سے وہ خود ہی ٹکٹ خرید رہے ہیں۔

اور اس بار شیو نے دو ٹکٹیں خریدی تھیں کیونکہ مستقل ٹکٹ خریدنے والوں کے لیے اسپیشل آفر لگائی تھی۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button