متحدہ عرب امارات

دبئی: ہم وطن باشندے کو تشدد کر کے ہلاک کرنے والے بھارتی باشندے کو 5 سال قید کی سزا سنا دی گئی

 

دبئی میں ایک کمپنی میں کام کرنے والے بھارتی باشندے کو اپنی ہی ہم وطن اور ساتھی ورکر کو تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کرنےکے الزام میں 5 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

مدعاعلیہ نے موقف اختیار کیا کہ اسے متاثرہ شخص پر غصہ تھا کیونکہ اس کا انکے مینجر کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا۔

دبئی کی ابتدائی عدالت کو دوران سماعت بتایا گیا کہ گزشتہ سال جولائی میں 26 سالہ مدعاعلیہ نے اپنے ہم وطن باشندے کے سر میں لڑکی کے ڈنڈے سے چوٹ ماری جس سے متاثرہ شخص کی کھوپڑی ٹوٹ گئی اور سر میں اندر کی طرف خون رسنے لگا، فشار خون بڑھ گیا اور اسی وجہ سے متاثرہ شخص کی موت ہوگئی۔

ایمرجنسی کال موصول ہونے کے بعد دبئی پولیس القوض کے صنعتی علاقے میں واقع اس تعمیراتی کمپنی کے دفتر پہنچ گئی۔

ایک امارتی پولیس افسر نے گواہی دی کہ "متاثرہ شخص اپنے خون میں لتڑا ہوا زمین پر پڑا تھا۔ عینی گواہوں نے بتایا کہ مدعاعلیہ شراب پی رہا تھا جب اس نے متاثرہ شخص کے سر میں مارا اور وہاں سے فرار ہوگیا”۔

تاہم، پولیس نے پانچ دن کے بعد مدعاعلیہ کو گرفتار کر لیا۔ گرفتاری کے بعد اس نے اعتراف جرم کر لیا اور پولیس کو بتایا کہ متاثرہ شخص کی ہمارے مینجر سے لڑائی ہوئی تھی جس کے بعد وہ متاثرہ شخص کو سزا دینا چاہتا تھا۔ لیکن اسے مارنے کی اسکی کوئی نیت نہیں تھی۔

ایک عینی گواہ نے بتایا کہ متاثرہ شخص مدعاعلیہ کے پاس سے گزر رہا تھا جب دونوں میں جھگڑا شروع ہوگیا۔ دونوں ایک دوسرے پر چلا رہے تھے لیکن جب متاثرہ شخص جانے لگا تو مدعا علیہ نے لڑکی کے ایک ڈنڈا متاثرہ شخص کے سر میں دے مارا۔

جس کے بعد دبئی پبلک پراسیکیوشن نے مدعاعلیہ پر تشدد (جو موت کا سبب بنا) کرنے اور غیر قانونی طور پر بیئر کے تین کین استعمال کرنے الزام عائد کر کے مقدمہ عدالت میں بھیج دیا۔

تاہم، عدالت نے مدعاعلیہ کو 5 سال قید اور اس کے بعد ملک بدر کرنے کی سزا سنا دی۔ عدالتی فیصلے کے خلاف 15 دن کے اندر نظر ثانی اپیل دائر کی جا سکتی ہے۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button