متحدہ عرب امارات

ایکسپو 2020 کی کامیابی کیلئے غیر ملکی وزراء بھی پرآمید ہیں

خلیج اردو
24 سمتبر 2021
نئی دہلی : بھارتی وزیر برائے صنعت و تجارت پیوش گویل نے ایکسپو ٹونٹی ٹونٹی دبئی کی کامیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ حال ہی میں اپنی متحدہ عرب امارات کے ہم منصب سے ایک میڈیا ٹالک میں انہوں نے ان تمناؤں کا اظہار کیا۔

متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے صنعت وتجارت ڈاکٹر تھانوی الزیودی اور متحدہ عرب امارات کا ایک اعلیٰ سطحی وفد نئی دہلی میں موجود ہے جس کا مقصد موجودہ تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو برقرار رکھتے ہوئے دو طرفہ اقتصادی تعلقات کو بہتر بنانا ہے ۔

بھارتی وزیر نے اس یقین کا اظہار کیا کہ ایکسپو 2020 دبئی میں بھارت کی کثیر الجہتی شرکت دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھانے میں مدد دے گا۔ وہ بھارتی کامرس سکریٹری بی وی آر سبرامنیم اور ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ ایکسپو 2020 دبئی کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔

یکم اکتوبر کو جب ایکسپو کا باقاعدہ آغاز ہوگا، مسٹر گویل بھارتی پاویلین کا باقاعدگی سے آغاز کریں گے۔ ایکسپو کیلئے بھارت کا شاندار طریقے سے کرونا وائرس کے خلاف لڑنا ، بھارت میں دنیا بھر کے لوگوں کیلئے سرمایہ کاری کے شاندار مواقع کا موجود ہونا اس بار بھارت کا ایکپسو کیلئے تھیم ہوگا۔

اس حوالے سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق انڈیا پویلین میں افتتاحی رات ثقافتی اساتذہ ہوگی جو بھارت کے کثیرالسانی ثقافتی ورثے کو ظاہر کرے گی۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button