متحدہ عرب امارات

 پاکستانی اور انڈین تارکین وطن یو اے ای سے فضائی سفر کے کرایوں میں اضافے پر پریشان

مجھے دبئی سے ممبئی کی ایک طرفہ ٹکٹ 1500 درہم کی ملی ہے، صارف

خلیج اردو آن لائن: کورونا وائرس کے باعث فضائی سفر پر پابند لگائی پابندی اٹھائے جانے کے بعد یو اے ای سے اپنے وطن واپس جانے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، اس اضافے کے ساتھ  ہی ہوائی جہازوں کی ٹکٹوں کے کرائے میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اس اضافے کے باعث پاکستانی اور بھارتی تارکین وطن شدید پریشانی کا شکار ہیں۔

ایسے ہی ایک بھارتی تارک وطن نے نجی خبر رساں ادارے گلف نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اسے دبئی سے ممبئی کی ایک طرفہ ٹکٹ 1500 درہم کی ملی ہے، جبکہ یہی ٹکٹ آدھی قیمت کی ہونی چاہیے تھی۔

تاہم اس حوالے سے انڈیین کی قومی ایئر لائن ایئر انڈیا نے ایک ٹویٹ میں کرایوں میں اضافے کے حوالے سے وراننگ جاری کی تھی۔ ایئر انڈٰیا نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا تھا کہ ” ٹریول ایجنٹوں کی جانب سے مسافروں سے ٹکٹوں کی اضافی رقم موصول کی جا رہی ہے”۔  ٹوئیٹ میں مزید کہا گیا تھا کہ ” مخلتف مقامات کے لیے سیٹیں دستیاب ہیں، اگر آپ سے زیادہ کرایہ وصول کیا جار رہا ہے تو ہمیں [email protected]  اس ایڈریس پر ایمیل کریں”۔

گلف نیوز کو ایک بیان دیتے ہوئے ایئر انڈٰیا ایکسپریس کے کارپوریٹ کمیونیکیشن کے چیف پی جی پراگیش کہا کہ ٹکٹ خریدنے سے پہلے ٹریول ایجنٹ کی تصدیق کریں۔ اور انہوں نے لوگوں کو درخواست کی کہ وہ ایئر انڈٰیا کے آفیشل فیس بک اور ٹوئیٹر اکاؤنٹس کو فالو کریں، جہاں پر ایئر لائن کی جانب سے کرایوں اور پروازوں کے شیڈیول کے حوالے سے لمحہ بہ لمحہ باخبر رکھا جاتا ہے۔

پاکستان کے حوالے سے صورتحال کیسی ہے؟

پاکستان کے فضائی سفر کے کرایوں میں بھی بہت زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

پاکستان میں بھی ٹریول ایجنٹ لاہور، اسلام آباد، کراچی اور ملتان کے لیے پروازوں کے کرایوں میں اضافہ کر رہے ہیں۔ دبئی کی ایک ٹریول ایجنسی کے جنرل مینیجر، پونیت شاہ کا کہنا تھا پاکستان میں ان مقامات کی ٹکٹ 1 ہزار اور 12سو درہم  ہے جبکہ ٹریول ایجنٹ 15 سو درہم سے 25 سو درہم تک کی ٹکٹ بیچ رہے ہیں۔

ایک پاکستانی تارک وطن مہناز خان نے نجی خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے کہ اس نے کسی کے لیے دبئی سے کراچی کی ٹکٹ 2500 درہم میں خریدی ہے۔

دبئی کے ایک ٹریول ایجنٹ کے مطابق لوگ ہر حال میں واپس اپنے وطن واپس جانا چاہتے ہیں اس لیے وہ کرایوں میں ہوش روبا اضافے کو برداشت کر رہے ہیں۔ ٹریول ایجنٹ کا کہنا تھا کہ "ایئرلائن کی ویب سائٹ اور ایجنٹ کی جانب بیچی کی گئی ٹکٹ میں بہت زیادہ فرق ہوتا ہے”۔

ٹریول ایجنٹ پونیت شاہ کے مطابق "وطن واپس جانے والے بہت سارے لوگ اپنی نوکریاں کھو چکے ہیں اور اس وقت مالی طور پر بری حالت میں ہیں، اس لیے اس وقت زیادہ کرائے وصول کرنا غیر اخلاقی عمل ہے”۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button