خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

بھارت کی ریلائنس انڈسٹریز نے دبئی کا سب سے مہنگا گھر خرید لیا

خلیج اردو: بلومبرگ کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ پام جیمرہ میں واقع یہ گھر 2022 کے شروع میں فروخت ہوا تھا اور اب اس کے خریدار کا نام سامنے آیا ہے۔

دبئی میں تعمیر کیے گئے مصنوعی جزیرے کے شمالی حصے میں یہ گھر واقع ہے اور اس کی مالیت 8 کروڑ ڈالرز ہے جو مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کے لیے خریدا گیا۔

اس گھر میں 10 بیڈروم، ان ڈور اور آؤٹ ڈور سوئمنگ پولز اور دیگر سہولیات موجود ہیں۔

مکیش امبانی 93.3 ارب ڈالرز کے ساتھ دنیا کے 11 ویں امیر ترین شخص ہیں اور اننت امبانی ان کے سب سے چھوٹے بیٹے ہیں۔

یہ خاندان بھارت سے باہر قدم جمانے کے لیے جائیدادیں خرید رہا ہے جو اس سے قبل برطانیہ اور نیویارک میں بھی مختلف گھر خرید چکا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ دبئی کے مہنگے ترین گھر کو خریدنے کا معاہدہ خفیہ رکھا گیا تھا اور ریلائنس انڈسٹرسٹریز کی آف شور جائیداد ہے جبکہ امبانی خاندان اس کی تزئین و آرائش کے لیے مزید کروڑوں ڈالرز خرچ کرے گا۔

رپورٹ کے مطابق امبانی خاندان کی مرکزی رہائشگاہ ممبئی میں واقع گھر Antilia ہی ہوگا، اس 27 منزلہ عمارت میں 3 ہیلی پیڈ ہیں، 168 گاڑیوں کی پارکنگ کا انتظام ہے، ایک سنیما گھر اور 9 لفٹیں ہیں

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button