متحدہ عرب امارات

شارجہ جیل کے قیدیوں کیلئے حکام کا رحمدلانہ اقدام ، خصوصی انتظامات کرکے قیدیوں کو ایکسپو کا ورچوول دورہ کرایا گیا

خلیج اردو 05 دسمبر 2021
شارجہ: شارجہ پولیس کے جنرل کمانڈ میں موجود بحالی وتعزیراتی مرکز کے محکمے نے قیدیوں کی ذہنی افزائش اور نشوونما کیلئے ایک اقدام اٹھایا ہے جس میں وہ قیدیوں کو ایکسپو 2020 کا ورچوول دورہ کرارہے ہیں۔ اس اقدام کو ویزٹ ایکسو 2020 دبئی کا نام دیا گیا ہے۔

قیدیوں کو اس عالمی ایونٹ کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

ڈپٹی ڈائریکٹر بحالی اسٹیبلشمنٹ کرنل مونا سرور ، مردانہ جیل خانہ جات کے ڈائریکٹر لیفٹیننٹ کرنل سالم الکتبی اور بحالی ادارے کے متعدد افسران نے تقریب میں شرکت کی۔

یہ اقدام مارچ میں عالمی ختم ہونے والے ایکسپو کے اختتام تک جاری رہے گا جس کا مقصد قیدیوں کو عالمی سطح پر رونما ہونے والے علوم ، تاریخ اور ثقافتی پہلوؤں سے واقف کرانا ہے۔

اس اقدام میں ایک مکمل پیکج ہے جس میں قیدیوں کیلئے مختلف ایونٹس ہیں جن میں ایکسپو 2020 کے مختلف پویلین میں رونما ہونے والے ایونٹس دیکھانے سمیت ان قیدیوں کے آپسمیں مقابلے کران ابھی شامل ہے۔

کرنل سرور نے بین الاقوامی تقریبات میں قیدیوں کی مستقل شرکت کے دروازے کھولنے اور قیدیوں کے معاشرے کے ساتھ بہتر طور پر مربوط ہونے کیلئے اپنے ادارے کے اہلکاروں کو ہدایت کی کہ قیدیوں کیلئے ایسا ساز ماحول پیدا کیا جائے کہ وہ سماجی تقریبات میں فعال طور پر حصلہ لے سکے۔

شارجہ میں بحالی ادارے کی تعلیمی اور بحالی برانچ کے ڈائریکٹر کیپٹن خلفان سالم بن شکوا نے گلف نیوز کو بتایا کہ قیدی ایکسپو 2020 دبئیکے مختلف پویلینز میں ہونے والے واقعات کو براہ راست مختلف چینلز پر دیکھتے ہیں۔ تقریباً 25 قیدیوں نے دو گھنٹے کے سیشن میں شرکت کی۔

اس مقدصد کیلئے شارجہ کا قیدیوں کیلئے بحالی مرکز مکمل طور پر تیار ہے۔ ان کیلئے ہال میں خصوصی میگا سکرین لگائے گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ قیدیوں کی تعداد کو دیکھتے ہوئے دوسرے ہال کو بھی استعمال کیا جائے گا۔

روزانہ کی بنیاد پر قیدیوں کو بریف کیا جاتا ہے۔ اس مقصد کیلئے خوہشمند قیدی جو اس ورچوول دورے اور بریفنگ مین حصہ لینا چاہتا ہے ، اسے خود کو رجسٹر کرنا ہوگا۔

حکام کے مطابق پاکستانی اور بھارتیون قیدیوں نے خاص دلچسپی دیکھائی ہے اور اس خاص ایونٹ میں ان کا پویلین شاندار ہے۔

ویک اینڈ کے علاوہ پورے ہفتے قیدیوں کے پاس آپشن موجود ہوتی ہے کہ وہ کسی پویلین کا ورچوول دورہ کریں اور وہاں کی مدد کیلئے اسٹاف موجود رہتا ہے۔

بہت سے قیدیوں نے متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے موقع پر ہونے والی آتش بازی کو دیکھنے کی خواہش کی تھی جو پوری کی گئی۔

Source : Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button