متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں آئی فون 13 کے پری آرڈرز کا آغاز ہوگیا

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات ایپل کمپنی کے آئی فون 13 کے پری آرڈرز وصول کرنے کا آغاز ہوگیا۔

منگل کے روز ایک وریچوئل ایونٹ میں ایپل نے آئی فون 13 سریز متعارف کروائی۔ جس میں آئی فون 13، آئی فون 14 منی، 13 پرو، اور 13 پرو میکس شامل ہیں۔

آئی 13 کی قیمت 3399 درہم، آئی فون 13 منی، 2999 درہم، 13 پرو کی قیمت 4199 درہم جبکہ 13پرو میکس کی قیمت 4699 درہم ہے۔

موبائل کی خرید کو آسان بنانے کے لیے متحدہ عرب امارات کی ٹیلی کام کمپنیز جیسا کہ ڈی یو اور اتصلات آئی فون 13 کے تمام ماڈلز پر 24 مہینوں کا پلان فراہم کر رہی ہیں۔

ڈی یو آئی فون 13 منی ڈیول کیمراہ 125 درہم ماہانہ کی قسطوں پر فراہم کر رہی ہے۔ جبکہ 6 اشاریہ 1 انچ ایل سی ڈی آئی فون 13 196 درہم ماہانہ پر دستیاب ہے۔ اسی طرح سے آئی فون پرو اور پرو میکس بلترتیب 175 درہم اور 197 درہم ماہانہ پر دستیاب ہے۔

جبکہ اتصلات آئی فون 13 منی 135 درہم ماہانہ پر فراہم کر رہی ہے جبکہ آئی فون 13 155 درہم ماہانہ، اور آئی فون 13 پرو اور پرو میکس بلترتیب 190 اشایہ 01 درہم اور 215 اشاریہ 01 درہم ماہانہ پر دے رہی ہے۔

مزید برآں، اتصلات کی ویب سائٹ کے مطابق پر آرڈرز 17 ستمبر سے شروع ہوگئے ہیں اور 24 ستمبر تک جاری رہیں گے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button