متحدہ عرب امارات

کیا متحدہ عرب امارات امارات میں ویک اینڈ کے آیام تبدیل کیے جارہے ہیں؟

خلیج اردو
14 ستمبر 2021
ابوظبہی : برطانیہ کی ایک رونامہ اخبار نے دعوی ہے کہ متحدہ عرب امارات میں ویک اینڈ کی تبدیلی کی چہ میگوئیاں جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات پیر سے جمعہ تک کے کاروباری آیام اور ہفتہ اتوار کی چھٹی پر غور کررہا ہے۔ یہ سرکاری سطح پر تبدیلی کیلئے کوششیں ہورہی ہیں۔

اب تک اس حوالے سے متحدہ عرب امارات کی حکومت نے کوئی ردعمل نہیں دیا تاہم ماضی میں متحدہ عرب امارات نے ایسی خبروں کی کھلی تردید کی تھی۔

سرکاری خبررساں ایجنسی وام نے اس سال ایک خبر جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ویک اینڈ کے آیام تبدیلی سے متعلق خبروں میں صداقت نہیں۔

اس کے بعد وام ن ے اپنے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر محمد جلال آلرائیسی کا حوالہ دے کر بتایا کہ سوشل میڈیا پر ایک خبر چل رہی ہے کہ متحدہ عرب امارات میں ویک اینڈ کو تبدیل کیا جارہا ہے لیکن اس میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایسی کوئی خبر حکومت کی جانب سے جاری نہیں ہوئی۔

2006 میں متحدہ عرب امارات نے ویک اینڈ میں تبدیلی کی اور اسے جمعرات جمعہ کے بجائے جمعہ اور ہفتہ کر دیا تھا۔

متحدہ عرب امارات کے پبلک پراسیکیوشن نے تصدیق کی ہے کہ جو بھی لوگوں میں خوف و ہراس پھیلانے یا عوامی مفاد کو نقصان پہنچانے کیلئے جھوٹی افواہیں پھیلاتا ہے اسے فیڈرل پینل کوڈ ایف پی سی کے ذریعے سزا دی جائے گی۔

پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ فیڈرل پینل کوڈ کے آرٹیکل 198 کے پیراگراف 1 میں کہا گیا ہے کہ جو بھی شخص جان بوجھ کر جھوٹی یا بدنیتی پر مبنی خبریں بیانات یا افواہیں پھیلاتا ہے اسے ایک سال سے کم سزا دی جائے گی۔
Source : Gulf Today

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button