متحدہ عرب امارات

کیا متحدہ عرب امارات جمعے کی چھٹی ختم کرنے جا رہا ہے؟

 

خلیج اردو آن لائن:

برطانوی اخبار ٹائمز ڈیلی کی جانب سے جاری کی گئی خبر کے بعد ایک بار پھر سے یو اے ای میں ہفتہ وار چھٹی کے حوالے سے بحث شروع ہوگئی ہے۔ برطانوی اخبار کے مطابق متحدہ عرب امارات جمعے کی چھٹی کو ختم کر کے ہفتے اور اتوار کے روز پر منتقل کرنے جا رہا ہے۔

تاہم، تاحال متحدہ عرب امارات حکومت کی جانب سے ٹائمز ڈیلی کی اس خبر کے حوالے سے کوئی رد عمل نہیں دیا گیا۔ تاہم، یاد رہے کہ ماضی میں ایسی خبریں سامنے آنے کے بعد یو اے ای حکومت کی جانب سے ایسی افواہوں کی مکمل طور پر تردید کی گئی تھی۔

مئی کے مہینے میں سرکاری نیوز ایجنسی وام کی جانب سے بیان جاری کیا گیا تھا جس میں یو اے ای حکومت کی جانب سے ویک اینڈ تبدیل کرنے سے متعلق افواہوں کی تردید کی گئی تھی۔

اس وقت وام کی جانب سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد جلال الرایئسی کی حوالے سےلکھا تھا کہ ہفتہ وار چھٹی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبر جعلی ہے۔

تاہم، یاد رہے کہ 2016 میں متحدہ عرب امارات کی جانب سے جمعرات اور جمعے کو ہونے والی ہفتہ وار چھٹی کو جمعے اور ہفتے میں تبدیل کیا گیا تھا۔ اس اقدام کا مقصد مغربی ممالک کے ساتھ دفتری اوقات کار میں ہم آہنگی پیدا کرنا اوربین الاقوامی ویزٹرز کے لیے آسانی پیدا کرنا تھا۔

Source: Gulf Today

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button