پاکستانی خبریںمتحدہ عرب امارات

اسلام آباد ائیرپورٹ پر 2 کلو ہیروئن دبئی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

خلیج اردو: ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے مسافر کے سامان سے 2 کلو گرام ہیروئن برآمد کرلی۔

ترجمان اے ایس ایف کے مطابق اے ایس ایف کے عملے نے دبئی جانے کے لیے اسلام آباد ایئرپورٹ پر پہنچنے والے ایک مسافر خلیل الرحمٰن کے سامان کی تلاشی کے دوران 1 اعشاریہ 952 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کرلی۔

ہیروئن بیگ کی تہہ میں مہارت سے چھپا رکھی تھی، تاہم اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران منشیات برآمد کر کے اسمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی۔

ترجمان کے مطابق ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button