خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان آزادانہ تجارت کا معاہدہ طے پاگیا

خلیج اردو: اسرائیل اور امارات ’’تاریخی ‘‘ آزاد تجارتی معاہدے پر متفق ہوگئے ، تفصیلات کے مطابق اسرائیل اورمتحدہ عرب امارات نے آزاد تجارت کے معاہدے پرمذاکرات مکمل کرلیے ہیں۔
اسرائیلی وزارت معیشت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ تجارتی معاہدے میں 95 فی صد تجارتی مصنوعات شامل ہیں جوفوری یا بتدریج کسٹم فری ہوں گی۔ان میں خوراک، زراعت اور کاسمیٹک مصنوعات کے علاوہ طبّی آلات اور ادویہ بھی شامل ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ معاہدے میں ریگولیشن، کسٹمز، سروسز، سرکاری خریداری اور برقی تجارت شامل ہے اور یہ اس وقت نافذ العمل ہوگا جب دونوں ملکوں کے اقتصادی امور کے وزرا اس پر دست خط کردیں گے اور اس کی توثیق کی جائے گی تاہم اس کا کوئی نظام الاوقات نہیں دیا گیا ہے۔متحدہ عرب امارات کے وزیرمملکت برائے خارجہ تجارت ثانی الزیودی نے ٹویٹرپرکہاکہ ’’یہ سنگِ میل کی حیثیت کا حامل یہ معاہدہ تاریخی ابراہیم معاہدے پر استوار ہوگا اور دنیا کے اہم ترین اورامید افزا اُبھرتے ہوئے تجارتی تعلقات میں سےایک کو مستحکم کرے گا‘‘۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button