متحدہ عرب امارات

اسرائیل ایران کے بہتر نیوکلیئر ڈیل کے حق میں ہے لیکن چاہتا ہے کہ ویانا کے سخت شرائط لاگو ہوں

خلیج اردو
دبئی : اسرائیل کے وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے منگل کو بتایا ہے کہ اسرائیل بذات خود ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کی مخالفت نہیں کرے گا لیکن عالمی طاقتوں کو زیادہ مضبوط موقف اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم وہ فریق نہیں جو نہ کرے لیکن ہم چاہتے ہیں کہ ایسے اقدامات ہوں جس کے مثبت نتائج آئیں۔ اسرائیل نتائج پر یقین رکھتا ہے۔

اسرائیل کے آرمی ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نیفتالی کا کہنا تھا کہ یقینی بنایا جائے کہ ایک اچھا معاہدہ ہو۔ ہم اس کے مندرجات کو جانتے ہیں اور ہم جاننا چاہتے ہیں کہ کیا یہ اب کے صورت حال میں ممکن ہے؟

انہوں نے کہا کہ ایران بہت کمزور ہاتھوں کے ساتھ معاہدے میں شرائط رکھ رہا ہے لیکن بدقسمتی سے دنیا ایران کو کافی طاقتور سمجھتی ہے۔

ایران اور امریکہ نے گزشتہ روز 2015 کے ایران جوہری معاہدے کو بچانے کیلئے ویانا میں بالواسطہ بات چیت کا دوبارہ سے آغاز کیا ہے۔مذاکرات کے ناقدیین کا خیال ہے کہ ایران نے ایک طرف دھیان دیا ہے اور ایران کی دلچسپی محض اس پر سے پابندیاں ہٹانے اور انہیں دی جانے والے مالی فوائد میں ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button