خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

اسرائیل متحدہ عرب امارات کو فضائی دفاعی نظام فروخت کرے گا

خلیج اردو: اسرائیل نے متحدہ عرب امارات کو ایک جدید فضائی دفاعی نظام فروخت کرنے سے اتفاق کیا ہے۔ اسرائیل نے موسم گرما کے وسط میں متحدہ عرب امارات کی درخواست کی منظوری دی تھی۔وہ خلیجی ریاست کو رافایل ساختہ اسپائیڈر موبائل انٹرسیپٹرزمہیا کرے گا۔

ایک تیسرے ذریعے نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات نے اسرائیلی ٹیکنالوجی حاصل کی ہے جو اس سال کے اوائل میں ابوظبی میں ہونے والے ڈرون حملوں کی طرح کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

اسرائیلی پارلیمان کی خارجہ اموراوردفاعی کمیٹی کے چیئرمین رام بن باراک نے 20 ستمبرکواسرائیلی ریڈیو کو بتایا کہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ وسیع ترتعاون موجود ہے، لیکن انھوں نے مزید تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔

رافایل کا دعویٰ ہے کہ اس کے ساختہ اسپائیڈرڈرونز کروز میزائلوں، حملہ آورطیاروں، ہیلی کاپٹروں اور بمباروں جیسے خطرات سے بڑے علاقوں کا دفاع کر سکتے ہیں کیونکہ ان میں کم اونچائی پر پرواز کرنے والے ڈرون بھی شامل ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button