متحدہ عرب امارات

تاریخ میں پہلی مرتبہ اسرائیل کا کوئی وزیر اعظم متحدہ عرب امارات کا دورہ کررہے ہیں

خلیج اردو 12 دسمبر 2021
تل ابیب : اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ اتوار کے روز متحدہ عرب امارات کے تاریخی دورے پر روانہ ہوئے ہیں جو کہ کسی اسرائیلی وزیر اعظم کا یو اے ای کا پہلا دورہ ہے۔ یہ ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات کے پس منظر میں علاقائی سفارت کاری کے حوالے سے ہے۔

وزیر اعظم بینیٹ اپنے دورے میں ابوظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کریں گے۔ یہ ملاقات اسرائیل اور اس کے نئے رہنما کیلئے ایک سنگ میل ہے۔

دونوں ممالک نے پچھلے سال ’’ابراہام ایکارڈز” کے تحت ٹرمپ انتظامیہ کی ثالثی میں دوطرفہ تعلقات معمول پر لانے کے معاہدے پر دستخط کیے تھے جو عرب ممالک کے ساتھ سفارتی معاہدوں کا ایک سلسلہ تھا ۔ ڈیل میں بحرین، سوڈان اور مراکش بھی شامل تھے۔

ابوظبہی روانگی سے قبل اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ ہم متعدد شعبوں میں اپنے تعاون کو آگے بڑھانے کے طریقوں پر بات کرنے جا رہے ہیں۔ خاص طور پر اپنے اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ دوطرفہ تعلقات کو معمول پر لانے کے صرف ایک سال میں ہم نے اسرائیل-متحدہ عرب امارات کی شراکت کی غیر معمولی صلاحیت کو پہلے ہی دیکھا ہے اور یہ محض شروعات ہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button