خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

دبئی میں دنیا کے سب سے بڑے فاؤنٹین شو ’’ دی پوائنٹ‘‘ کو بند کرنے کا اعلان ہوگیا

خلیج اردو: دبئی میں دنیا کے سب سے بڑے فاؤنٹین شو ’’ دی پوائنٹ‘‘ کو 15 مئی سے اگلی اطلاع تک بند کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

’’دی پوائنٹ‘‘ کی انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ عوام جمعہ سے اتوار یعنی 12 سے لیکر 14 مئی تک فائنل شوز دیکھ سکتے ہیں۔

مقامی جریدہ نے اطلاع دی ہے کہ فاؤنٹین کو دوبارہ تعمیر و ترقی کے لیے بند کیا جارہا ہے۔ تاہم اس کے دوبارہ کھلنے کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

یہ فاؤنٹین شو اکتوبر 2020 میں شروع کیا گیا تھا جو دنیا کے سب سے بڑے ڈانسنگ فاؤنٹین کا گنیز ورلڈ ریکارڈ رکھتا ہے۔

14 ہزار مربع فٹ کا فاؤنٹین امارات کا واحد کثیر رنگی فاؤنٹین بھی ہے جس میں 3 ہزار سے زیادہ ایل ای ڈی لائٹس اور واٹر جیٹ ہیں ۔

یہاں مشہور خلیجی، پاپ، کلاسک اور بین الاقوامی معروف دھنوں پر 105 میٹر اونچی پانی کی لہریں چلتی ہیں۔

فاؤنٹین کو پائیداری ذہن میں رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ خصوصی ذخیرہ یا فلٹریشن کے آلات کے بغیر براہ راست سمندر سے گردش کرنے والے پانی کا استعمال کرتا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button