متحدہ عرب امارات

نئے سال کے موقعے پر برج خلیفہ پر شاندار آتش بازی اور لیزر شو منعقد کیا جائے گا

 

خلیج اردو آن لائن:

جیسے جیسے اس سال کا اختتام قریب آ رہا ہے متحدہ عرب امارات میں نئے سال کو خوش آمدید کہنے کے لیے مختلف تقریبات اور شوز کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی دبئی میں واقع دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ کو نئے سال کی خوشی میں مختلف روشنیوں سے روشن کیا جائے گا۔

اس عمارت کو تعمیر کرنے والی کمپنی عمار کا کہنا ہے کہ اس سال برج خلیفہ پر روشنیوں، آتش بازی اور لیزر شو کا ایسا شو منعقد کیا جائے گا جو سال تک دیکھنے والوں کی یاداشت میں نقش ہوجائے گا۔

عمار نیو ایئر ایو 2021 نامی اس شو کو دنیا بھر میں لائیو دیکھایا جائے گا اور mydubainewyear.com نامی ویب سائٹ پر شام ساڑھے آٹھ بجے لائیو نشر کیا جائے گا۔

نئے سال کی تقریب کے حوالے سے بات کرتے ہوئے عمار کے بانی محمد العبار کا کہنا تھا کہ ” ورلڈ کلاس تجربات کی فراہمی ہمارے ڈی این اے میں شامل ہے اور اس سال ہم پہلے سے بھی بڑا ایونٹ منعقد کریں گے۔ دنیا کو اس وقت چیلنجز کا سامنا ہے لیکن ہم متحدہ ہیں اور ہم ٌپہلے سے زیادہ مضبوط ہو کر اس چیلنج سے نکلیں گے۔ اور ہم دنیا کو امید اور خوشی کا میسج دینا چاہتےہیں کیونکہ یہی دبئی کی روح اور یہ ہم نے شیخ محمد بن راشد المکتوم سے سیکھا ہے”۔

کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کیا اقدامات کیے جائیں گے؟

نئے سال کی تقریب میں شرکت کرنے والوں کی صحت کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے عمار کیجانب سے متعدد اقدامات کیےجائیں گے۔ جیسا کہ تھرمل کیمرے نصب کیے جائیں گے، سماجی فاصلے کو برقرار رکھا جائے گا، ڈیجٹل پے منٹس کا انتظام کیا جائے گا اور بار بار صفائی کی جائی گی۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button