متحدہ عرب امارات

جرائم کیلئے آئی پی ایڈریس میں ردوبدل یا جعل سازی کرنے والوں کو بیس لاکھ درہم تک جرمانہ کیا جائے گا

خلیج اردو
07 نومبر 2021
دبئی : اگر کوئی انلائن جرم کرنے کیلئے کوئی شخص آئی ٹی کا غلط استعمال کرکے اپنی آئی پی ایڈریس میں ردوبدل کرنے یا اسے ہٹانے والوں کو بیس لاکھ درہم جرمانہ کیا جائے جبکہ انہیں جیل کی سزا بھی دی جائے گی۔

متحدہ عرب امارات کی استعاثہ عامہ نے خبردار کیا ہے کہ انٹرنیٹ پر اپنی آئی پی ایڈریس چھپانا قانونی جرم ہے جس کی سخت سزا دی جائے گی۔

2012 کے وفاقی فرمان کے قانون نمبر 5 کے آرٹیکل 9 کے مطابق جو کوئی بھی جعلی آئی پی ایڈریس، کسی ایسے ایڈریس کا جو دوسروں کا ہو یا کسی اور ذریعے سے انٹرنیٹ پر آئی پی ایڈریس کے ساتھ چھیڑچھاڑ کرتا ہے تو اسے عارضی قید اور کم از کم 500,000 اور زیادہ سے زیادہ 2 ملین سے زیادہ جرمانے کی سزا دی جائے گی۔

مذکورہ بالا قانون کا آرٹیکل 10 اس سے بھی سخت سزا کی سفارش کرتا ہے جہاں خلاف ورزی پر پانچ سال قید کی سزا اور تین ملین درہم کی سزا سنائی جائے گی۔ اپنے کمپیوٹر پر مالویئر انسٹال کرنے سے سسٹم کریش ہو جاتا ہے یا کمپویٹر پروگرامز پر منفی اثر پڑتا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے سائبرکرائم قوانین انلائن تضحیک ، انلائن بھتہ خوری اور نفرت انگیز تقاریر سے روکتا ہے۔اس قانون کے مطابق مجاز اتھارٹی کی اجازت کے بغیر الیکٹرانک ذرائع سے حاصل کی گئی معلومات کو افشاں کرنا بھی غیر قانونی ہے۔

Source : Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button