متحدہ عرب امارات

جام کمال خان نے بطور وزیر اعلی بلوچستان اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

خلیج اردو
25 اکتوبر 2021
کوئٹہ : جام کمال خان نے بلوچستان کے وزارت اعلی کے منصب سے استعفیٰ دے دیا۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ سید ظہور احمد آغا کو بھجوا دیا تھا جسے انہوں نے قبول کر لیا ہے۔

ٹویٹر پر اظہار خیال میں جام کمال نے لکھا کہ سوچ و بچا کے بعد اور یہ سمجھتے ہوئے کہ پی ڈی ایم ہماری جماعت میں مزید دوریاں پیدا نہ کرے، میں نے اپنا استعفی دے دیا ہے۔

اس سے قبل انہوں نے بلوچستان میں کسی بھی بحران کے حوالے سے عندیہ دیا کہ اس کا ذمہ دار پی ڈی ایم ، تحریک انصاف اور بلوچستان عوامی پارٹی باپ کے کچھ ممبران اور مافیا کا اس میں ہاتھ ہے۔

انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کچھ وفاقی ممبران کو بلوچستان کے معاملات میں مداخلت سے روکا جائے۔

جام کمال بلوچستان کے چوتھے وزیر اعلی ہوں گے جنہوں نے تحریک عدم اعتماد کی وجہ سے استعفیٰ دے دیا ہو۔

Source : The Current

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button