خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

جاپان نے یو اے ای کے شہریوں کو بڑی خوشخبری سنادی

خلیج اردو: جاپان اور یو اے ای نے سفارتی تعلقات کے پچاس سال مکمل ہونے پر تاریخی نوعیت کے معاہدے کئے ہیں،صنعت اور جدید ٹیکنالوجی کے وزیر ڈاکٹر سلطان بن احمد الجابر اور جاپان کے لیے متحدہ عرب امارات کے خصوصی ایلچی اور جاپانی وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ معاہدے کی دستاویز پر دستخط کیے۔

اس تاریخ ساز معاہدے کو حال ہی میں ابوظہبی ایگزیکٹو کونسل کے رکن اور ابوظہبی ایگزیکٹو آفس کے چیئرمین شیخ خالد بن محمد بن زید النیان نے متعارف کرایا تھا

شراکت داری کے اہم شعبوں میں سفارت کاری، ٹیکنالوجی، مینوفیکچرنگ، انفراسٹرکچر، مصنوعی ذہانت، صحت کی دیکھ بھال اور چھوٹے کاروباروں کے ساتھ ساتھ زراعت، ماحولیاتی تحفظ سمیت موسمیاتی تبدیلی کے حل، تعلیم، سائنس اور ٹیکنالوجی، اور دفاع اور سلامتی میں تجارت میں تعاون کرنا بھی شامل ہے۔

تاریخی معاہدے کے موقع پر جاپان نے اعلان کیا کہ عام پاسپورٹ رکھنے والے متحدہ عرب امارات کے شہریوں کو جاپان میں داخلے کے لیے ویزا کی شرائط سے مستثنیٰ قرار دیا جائے گا تاہم استثنیٰ کے نفاذ کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

اس موقع پر دونوں ممالک نے درمیان دو طرفہ تعاون کو نئی جہت پر لیجانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

یو اے ای حکام کا کہنا تھا کہ جاپان کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے شہریوں کو ویزا کی شرائط سے استثنیٰ متحدہ عرب امارات کی سفارتی کوششوں کا ثمر ہے جس کی قیادت خارجہ امور اور بین الاقوامی تعاون کے وزیر شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کر رہے ہیں

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button