خلیج اردو: پاکستانی سینئر اداکار جاوید شیخ کو بھی متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزا مل گیا۔
اداکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر پوسٹ کی اور ساتھ ہی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گولڈن ویزا ملنے پر بہت خوش ہوں اور متحدہ عرب امارات کی حکومت کا شکرگزار ہوں۔
گولڈن ویزا حاصل کرنے والے افراد نیشنل اسپانسر کے بغیر یو اے ای میں تعلیم ،کاروبار اور رہائش اختیار کرسکتے ہیں۔
اس سے قبل جنید خان، ثنا جاوید، عمیر، فخرِ عالم، ہمایوں سعید ، وسیم اکرم ، شعیب ملک اور ثانیہ مرزا بھی یو اے ای کی جانب سے گولڈن ویزا حاصل کر چکے ہیں۔
Happy To Receive My Golden Visa Today.Thank You Government Of UAE 🇦🇪 Long Live UAE pic.twitter.com/wOxfBO5DRr
— Jawed Sheikh (@iamjawedsheikh) April 1, 2022
متحدہ عرب امارات کی جانب سے دنیا بھر کی معروف شخصیات کو گولڈن ویزا سے نوازا جاچکا ہے جن میں کرسٹیانو رونالڈو، سنجے دت اور شاہ رخ خان سمیت دیگر بھی شامل ہیں۔