متحدہ عرب اماراتملازمت کے مواقع

متحدہ عرب امارات: لولو گروپ میں متعدد نوکریوں کے لیے بھرتیاں جاری، تفصیلات جانیں

 

خلیج اردو آن لائن:

معیشت کی بحالی کے ساتھ متحدہ عرب امارات میں متوسط نوکریوں کے لیے بھرتیوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

متحدہ عرب امارات کی بڑی رٹیل فرم لولو گروپ اس وقت متعدد نوکریوں کے لیے بھرتیاں کر رہا ہے۔

ٹیلی سیل، نرسز، اور دیگر جابز کے لیے واک ان انٹرویوز کیے جا رہے ہیں۔

اور یہ آسامیاں تمام یو اے ای میں مقیم تمام ممالک کے باشندوں کے لیے کھلی ہیں۔

لولو گروپ اس وقت درج ذیل آسامیوں کے لیے بھرتی کر رہا ہے:

باورچی،

کیشیئر،

بیکرز،

جوس میکر،

قصائی،

اور چھوٹی گاڑیوں کے ڈرائیورں کے لیے بھرتی جاری ہے۔

تجربہ: اس نوکریوں کے لیے اپلائی کرنے کم از کم 2 سالہ تجربہ ہونا چاہیے اور عمر کی 28 سے 35 سال ہے۔

کیشیئر یعنی خزانچی کی نوکری کے لیے اپلائی کرنے کے لیے آپ کے پاس سیکنڈری اسکول تک کی تعلیم ہونا لازم ہے۔

جبکہ باورچی کو عربی کھانے، سوچی، انڈین تندوری، کانٹیننٹل، اور چینی کھانے بنانے آتے ہوں۔

نوکری کے لیے درخواست دینے کا طریقہ کار:

درج بالا نوکریوں کے لیے اپلائی کرنے کے لیے اپنی سی وی ایمیل ایڈریس   [email protected] پر بھیج سکتے ہیں۔

یا خود لولو گروپ کے دبئی، ابوظہبی، اور العین میں انکے دفاتر میں دے سکتے ہیں۔

اپلائی کرنے کے لیے آخری تاریخ 10 جنوری 2021 ہے۔

دیگر شرائط:

ان نوکریوں کے لیے اپلائی کرنے والے افراد یو اے ای میں موجود ہوں، انکے پاس ویزٹ یا رہائشی ویزا ہونا چاہیے۔

اس کے علاوہ ٹیلی سیل، نرسز، رٹیل سیلز ایگزیکٹو، ملازمہ، ڈرائیورز، کلینرز، اور ویٹرز کے لیے واک انٹرویوز 401، الجواہرا بیلڈنگ، نزد اے بی سی ڈی بینک، بینک اسٹریٹ، بر دبئی میں ہو رہے ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button