متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات:فری لانس پروفیشنل لائسنس میں 11 نئی کمرشل سرگرمیاں شامل کر لیں گئیں

خلیج اردو 15 نومبر 2021

ابوظہبی: ابوظہبی کے محکمہ برائے اقتصادی ترقی نے آن لائن کام کرنے والے فری لانسرز کےلائسنس میں گیارہ نئی کمرشل سرگرمیاں شامل کردیں۔یہ تمام سرگرمیاں انفرادی ملکیتی کمپنی کے ضوابط کے تابع ہوں گی۔

نئی شامل کی گئی سرگرمیوں میں اکاونٹنگ اور آڈٹ،اکاونٹنگ اور آڈٹنگ سسٹم کا جائزہ لینا،ٹیکس مشاورت، الیٹرانک سیکیورٹی ، الیکٹرانک نیٹورکس،آئی ٹی کی خدمات،الیکٹرانک چپس کی ڈیزائن اور پروگرامنگ،ڈیٹا بیس سسٹم کا ڈیزائن شامل ہیں۔

ایڈیڈ کے انڈر سیکریٹری رشید عبدالکریم البلوشی کہتے ہیں کہ حکومت  ٹیکنیکل اور ماہر افراد کو  ابوظہبی میں کام کرنے کیلئے راغب کرنے کے حوالےسے پرعزم ہے اور فری لانس لائسنس میں ان تمام سرگرمیوں کے اضافہ سے یہاں پر کاروباری ماحول کو مزید فروغ ملے گا جبکہ ٹیکنیکل ملازمتوں کے مواقع بھی فراہم ہوں گے۔

البلوشی نے بتایا کہ فری لانس پروفیشنل لائسنس کے اعلان کے بعد سے اب تک 1784 لائسنس جاری کئے جاچکے ہیں۔البلوشی نے اس لائسنس کے ذریعے متحدہ عرب امارات کی معیشت کو مزید فائدہ پہنچنے کی امید کا اظہار کیا۔

فری لانس پروفیشنل لائسنس حاصل کرنے کیلئے کسی بھی شخص کو مطلوبہ شعبے میں کم سے کم تین سال کا تجربہ یا پھر اُس شعبے میں ڈگری حاصل کرنا ضروری ہوگا۔اس لائسنس کو حاصل کرنے والے کسی بھی فرد اور اسکے اہلخانہ کو رہائشی ویزہ بھی دیا جائے گا۔

ابوظہبی بزنس سینٹر کی ویب سائٹ پر لائسنس میں شامل سرگرمیوں اور تقاضوں کے بارے میں تفصیلات معلوم کی جاسکتی ہیں۔

 

SOURCE: KHALEEJ TIMES

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button