متحدہ عرب امارات

بیرون ملک سے یو اے ای آنے والے مسافروں میں کورونا مثبت آنے کی شرح 0  اشاریہ 7 فیصد ہے، حکام

 

خلیج اردو آن لائن:

کورونا سے متعلق ہفتہ وار بریفنگ میں سول ایوی ایشن حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ پروازیں بحال ہونے کے بعد سے ابتک یو اے ای آنے والے مسافروں کے 2 شاریہ 7 ملین کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ اور ان ٹیسٹوں میں سے کورونا مثبت آنے کی شرح 0 اشاریہ 7 فیصد رہی ہے۔

بریفنگ کے دوران حکام کی جانب سے واضح کیا گیا ہےکہ تمام منظور شدہ ٹیسٹنگ سںٹر عالمی معیار کے مطابق کام کر رہے ہیں اور کوالٹی خراب ہونے کی صورت میں سخت سزائیں دی جاتی ہیں۔

مزید برآں، بریفنگ میں بتایا گیا کہ یو اے ای میں نافذ کردہ حفاظتی اقدامات وہ ہیں جو عالمی ادارہ صحت سمیت دیگر ایجنسیوں کی جانب سے طے کیے گئے ہیں۔

بریفنگ کے دوران ایوی ایشن کے اعلی عہدیدار نے بتایا کہ ایوی ایشن سیکٹر میں کام کرنے والے 70 فیصد فرنٹ لائن ورکرز کو کورونا ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

خیال رہے کہ وبا کے خلاف جنگ میں ایو ایشن سیکٹر نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس دوران دنیا بھر میں میڈیکل اور دیگر اہم سپلائز سمیت 2 اشاریہ 7 ملین ٹن گڈز ٹرانسپورٹ کی گئیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button