متحدہ عرب امارات

یو اے ای: خورفقان کے تفریحی مقامات میں ایک غار اور آبشار کا اضافہ

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کے تفریحی مقام خورفقان کے تفریحی مقامات میں ایک غار اور ایک آبشار کا اضافہ ہوگیا ہے۔

اس مقام کا اضافہ مشرقی ساحل کے ساتھ کیا گیا ہے۔

یہ تفریحی مقام سطح سمندر سے 43 میٹر بلندی پر واقع ہے جوکہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے اور ایک پہاڑٰی غار کے اندر بنایا گیا ہے۔ اور اس کی بہت ساری کھڑکیاں ہیں جو آبشار کی طرف کھلتی ہیں۔

یہ غار تفریح کے لیے آنے والے سیاحوں کو ریستوران، کیفے، سروس روم، آؤٹ ڈور بیٹھ کر لطف اندوز ہونے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

اس کے علاوہ یہ مقام میٹنگ وغیرہ منعقد کروانے کے لیے بزنس کمیونٹی کے لیے بھی کھلا ہے۔

مزید برآں، آبشار خورفقان کے قدیم طرز کے بیضوی تھیٹر کے ساتھ متصل ہے۔ جس میں 3600 کے قریب تماشائیوں کے بیٹھنے کی جگہ ہے۔

اس مقام کا افتتاح شارجہ کے حکمران شیخ  ڈاکٹر سلطان بن محمد القاسمی نے پیر کے روز کیا۔

مزید برآں، یہ مقام پہلے سے موجود پہاڑ کو تراش کر بنایا گیا ہے۔

اور آبشار خور فقان میں کا دوسرا ایسا تفریحی مقام ہے۔ اس سے پہلے 11362 مربع میٹر کے احاطے پر مشتمل شیس پارک کا افتتاح کیا گیا تھا۔ اور اس پارک میں 25 میٹر بلند مصنوعی آبشار موجود ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button