متحدہ عرب امارات

کوویڈ ۔19: متحدہ عرب امارات نے کورونہ وائرس کے نئے کیسوں کی تصدیق کی ہے

کوویڈ ۔19: متحدہ عرب امارات نے 4 اموات ، 479 نئے کیسوں کی تصدیق کی ہے.

98 مریضوں کے صحتیابی کا بھی اعلان کیا گیا

ابو ظہبی : متحدہ عرب امارات کے وزارت صحت اور روک تھام نے اتوار کے روز کورونا وائرس کے 479 نئے مریضوں کی تشخیص کی ہیں، جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس کے کل مریضوں کی تعداد 6781 ہو گئے ہے.

وزارت صحت نے مزید 4 کورونا وائرس کے مریضوں کی اموات کی تصدیق بھی کی ہے، جس میں خلیجی شہری سمیت تین ایشیائی شہری بھی شامل ہیں، وزارت صحت نے انکشاف کیا کہ فوت شدہ مریضوں کو پہلے سے موجود پرانے بیماریوں اور کورونا وائرس کے وجہ سے پیچیدگیوں کا سامنا تھا جس کے وجہ سے انکی موت واقعہ ہوئی ہے.

اتوار کے روز چار اموات کا اعلان کرنے کے بعد ملک میں کورونہ وائرس کے وجہ سے کل اموات کی تعداد 41 ہو گئی ہے.

وزارت صحت کے حکام کا مزید کہنا تھا کہ ضروری علاج معالجے کے بعد 98 نئے مریض صحتیاب ہوۓ ہے، جس کے بعد متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس سے صحتیاب مریضوں کی کل تعداد 1286 ہوگئی ہے.

نئے مریضوں کا پتا ملک بھر میں 23000 کورونا وائرس ٹیسٹ کروانے کے بعد چلا، نئے تصدیق شدہ مریضوں کی صحت مستحکم ہے اور انہے ضروری طبّی سہولیات دی جا رہی ہے.

وزارت نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور تمام مریضوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعاکی ، اور عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ صحت کے حکام کے ساتھ تعاون کریں اور تمام احتیاطی اقدامات بالخصوص معاشرتی فاصلاتی پروٹوکول کی تعمیل کریں ، تاکہ اس سے عوام کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔ .

Source : Khaleej Times
19 Apirl 2020

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button