متحدہ عرب امارات

ابوظہبی میں پارکنگ فیس دوبارہ شروع

کوویڈ 19 وباء کے مشکل وقت کے دوران کمیونٹی ممبروں کی مدد کے لئے پارکنگ فیس کو تین ماہ کیلئے معطل کیا تھا ۔

ابو ظہبی میں محکمہ بلدیات و ٹرانسپورٹ کے انٹیگریٹڈ ٹرانسپورٹ سنٹر (آئی ٹی سی) نے اتوار کے روز اعلان کیا کہ عوامی پارکنگ کی فیس یکم جولائی سے صبح آٹھ بجے سے دوبارہ شروع کی جائے گی۔

کوویڈ 19 وباء کے مشکل وقت کے دوران کمیونٹی ممبروں کی مدد کے لئے پارکنگ فیس کو تین ماہ کیلئے معطل کیا تھا ۔

عوام کی سہولت کے لئے ، آئی ٹی سی نے موبل موافق سروس متعارف کیا ہے جس سے صارفین اپنے موبائل فون کا استعمال کرتے ہوئے پارکنگ کی فیس ادا کرسکتے ہیں۔

پارکنگ والی علاقوں کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہیں، ایک پریمیم پارکنگ اور دوسری عام / میعاری پارکنگ ہے، پریمیم پارکنگ (نیلے اور سفید رنگ) میں ظاہر کی گئی ہیں جس کے چارجز 3 درہم فی گھنٹہ ہے اور زیادہ سے زیادہ دورانیہ چار گھنٹے تک ہیں، جبکہ میعاری پارکنگ کی پہچان (نیلے اور سیاہ رنگ) سے کی گئی ہے اور اسکی فی گھنٹہ چارجز 2 درہم ہے اور زیادہ سے زیادہ 15 درہم فی دن ہے.

جمعہ ، سرکاری تعطیل اور معزور لوگوں کے لئے پارکنگ کی کوئی فیس نہیں لاگو ہوتی ہے۔ قریبی مساجد میں پارکنگ کی جگہوں کو نماز کے وقت سے 45 منٹ تک پارکنگ کی فیس سے مستثنیٰ حاصل ہے۔

رہائشی علاقوں میں پارکنگ کی جگہیں مختص شعبے میں رہائش پذیر پارکنگ اجازت نامہ رکھنے والوں کے لئے وقف ہیں۔ رہائشیوں کو پارکنگ کے اجازت نامے www.itc.gov.ae یا کسٹمر سروس سینٹر سے جاری کیے جاسکتے ہیں۔

عوام سے گزارش ہے کہ رہائشی پارکنگ کا اجازت نامہ درست رکھیں ۔ اجازت نامے کی تجدید آئی ٹی سی ویب سائٹ کے ذریعے آن لائن کی جاسکتی ہے۔ مواقف کے ضوابط کی ہر وقت پابندی کرنی ہوگی اور خلاف ورزی سے بچنے کے لئے غیر قانونی طور پر پارکنگ سے گریز کرنا چاہئے۔

Source; Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button